آراستہ و پیراستہ کے معنی
آراستہ و پیراستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + راس + تَہ + او (و مجہول) + پَے (ی لین) + راس + تَہ }
تفصیلات
iفارسی مصدر |آراستن| سے صیغہ حالیہ تمام |آراستہ| کے ساتھ حرف عطف |و| لگانے کے بعد فارسی مصدر |پیراستن| سے صیغہ حالیہ تمام |پیراستہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩٨ء میں "روز الیمبرٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
آراستہ و پیراستہ کے معنی
١ - سجایا ہوا، مزین، اسباب آرائش و زیبائش سے درست، بنا سنورا۔
"نہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے کو ایسا آراستہ پیراستہ ظاہر کرکے اس کی نگاہوں میں بری جچوں۔" (روز الیمبرٹ، ١٨٩٨، ١٤١)
٢ - درست، لیس، تیار، مرتب، برپا۔
"ہرجہتی کمالات سے اس کی ذات آراستہ و پیراستہ ہے۔" (مناظر احسن گیلانی، عبقات (ترجمہ)، ١٩٥٦، ٧٢)
آراستہ و پیراستہ english meaning
["bedecked","adorned with jewels; equipped"]