آرام و آسائش کے معنی
آرام و آسائش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + را + مو (و مجہول) + آ + سا + اِش }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |آرام| کے ساتھ حرف عطف |و| لگانے کے بعد فارسی مصدر |آسودن| سے مشتق حاصل مصدر |آسائش| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٢ء میں عبدالکریم کی "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت
آرام و آسائش کے معنی
١ - عیش و عشرت، سکون و اطمینان، راحت و لطف، فراغت و خوشحالی۔
"لاتے ہیں بیوی اپنے آرام و آسایش کے لیے اور زبردستی کا احسان دھرتے ہیں بیٹی کے سر۔" (فغان اشرف، ١٩٢١، ٨٨)