آرسی کے معنی
آرسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آر + سی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان میں اصل لفظ |آدرشکا| ہے لیکن اردو زبان میں داخل ہو کر |آرسی| مستعمل ہوا۔ سب سے پہلے ١٣٢٤ء میں امیر خسرو کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک طرح کی آئینہ دار انگوٹھی کا نام جسے عورتیں ہاتھ کے انگوٹھے میں منہ دیکھنے کے واسطے پہنتی ہیں","عورتوں کے انگوٹھے میں پہننے کی انگشتری جس میں آئینہ جڑا ہوتا ہے","منہ دیکھنے کا شیشہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : آرْسِیاں[آر + سِیاں]
- جمع غیر ندائی : آرسِیوں[آر + سِیوں (واؤ مجہول)]
آرسی کے معنی
آنکھوں کے سامنے یوں صورت تری چرائے دیدہ بہت بڑا ہے چھوٹی سی آر سی کا (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ١٠)
کہاں مجنوں کہاں لیلٰی ذرا صورت تو دیکھ اپنی جو ہو صاف آرسی دل کی انا لیلٰی انا لیلٰی (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی مجنوں، ١١٩)
آرسی کے جملے اور مرکبات
آرسی مصحف
آرسی english meaning
Mirrorlooking-glass; a small mirror wornin place of a stonein a thumb-ring by Indian womenalso the ring with the mirrorhalemirror ; looking-glasssmall mirror set in ring worn on thumb ; mirrored thumb-ringsoundwell
شاعری
- داغِ محجوبی ہوں اس کا میں کہ میرے روبرو
عکس اپنا آرسی میں دیکھ کر شرما گیا - پادشاہوں اور امیروں کے پینے کا خاص پانی
کسی پاس آرسی ہے کسی پاس آب خاصہ - ہوئی ہے آرسی جوگن ترے مکھ کے تصور میں
بھبوتی مکھ پہ لیا دم مارتی ہے خاکساری کا - آنکھوں کے سامنے یوں صورت تری چرائے
دیدہ بہت بڑا ہے چھوٹی سی آرسی کا - فارسی بولی آئینہ
ترکی سوچی پائی نا
ہندی بولتے آرسی آئے
منہ دیکھ جو اسے بتائے - بابل باطیوں کے نگر کا تو راوہے
نوشہ مرے کو آرسی مصحف کا چاوہے - واسطےدیکھنے کے آرسی مصحف جس دم
بیاہ کی رات رکھا تخت پہ نوشہ نے قدم - آرسی دل کی سکے شمع نمن روشن کر
جو ہوا عشق میں پروانہ صفت جل کے بھسم - ہے یہ حسرت آرسی اس مہروش سے ہودوچار
آنکھ ہے اس کی ابھی دو دن کی بنووائی ہوئی - پانی ہوئے آرسی اُس مکھ کو دیکھ
زہرہ اسے کیا کہ اقامت کرے
محاورات
- آرسی تو دیکھو
- آرسی مصحف دکھانا (یا دکھلانا)
- آرسی ٹوٹ گئی
- تولا بھر کی آرسی نانی بولے فارسی
- جیسے کو تیسا (بابو کو بھینسا) (جیسے کو تیھا پرکھنے کو پیسا) جیسے کو تیسا ملے جوں بامن کو نائی۔ اس نے کہی اشیربادان آرسی کاڑھ دکھائی (ھ) جیسے کو تیسا ملے سنو راجہ بھیل۔ لوہے کو چوہا کھاگیا لڑکے کو لے گئی چیل
- حجام رے حجام تیری آرسی بسولا چاھین لونگا تو تو بھینس کاہے سے دوہے گا
- حجام رے حجام تیری آرسی بسولاچھین لونگا تو تو بھینس کاہے سےدوہے گا
- سورج کو کیا آرسی لے کے دیکھتے ہیں
- نینا پیت بتائے سب ہیئے کو ہیت اہیت جسے نرمل آرسی بھلی بری کہہ دیت
- کسی نے منہ آرسی میں دیکھ لیا کسی نے آئینے میں