آرمیدگی کے معنی

آرمیدگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آر + مِید + گی }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |آرمیدن| سے علامت مصدر |ن| گرا کر |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |آرمیدگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٩ء میں "مرآۃ گیتی نما" میں مستعمل ملتا ہے۔

["آرمِیدن "," آرام "," آرْمِیدگی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آرْمِیدگِیاں[آر + مِید + گِیاں]
  • جمع غیر ندائی : آرْمِیدگِیوں[آر + مِید + گِیوں (واؤ مجہول)]

آرمیدگی کے معنی

١ - آرام، اطمینان، سکون، پریشانی یا حرکت کی ضد۔

"پریشانی دل و دماغ اور تشت خاطر فاتر کا عذر کیا اور کہا کہ آرمیدگی ظاہر پر دھوکا نہ کھاؤ۔" (١٨٥٩ء، مرآۃ گیتی نما، ٧)

Related Words of "آرمیدگی":