آشوبیت کے معنی
آشوبیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + شو (واؤ مجہول) + بِیَت }
تفصیلات
iفارسی مصدر |آشفتن سے فعل متعدی |آشوبیدن| سے حاصل مصدر |آشوب| کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |آشوبیت| بنا۔
["آشفتن "," آشوبی "," آشوبِیَت"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
اقسام اسم
- جمع : آشوبِیَتیں[آ + شو + بِیَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : آشوبِیَتوں[آ + شو + بِیَتوں (و مجہول)]
آشوبیت کے معنی
١ - "ارضیات کا یہ نظریہ کہ کرہ ارض کی تاریخ میں مختلف وقفوں سے تمام زندہ اشیاء قدرتی تباہ کاریوں (سیلاب، زلزلہ، قحط وغیرہ) کے باعث نیست و نابود ہوتی رہیں اور بالکل نئی چیزیں ان کی جگہ لیتی رہی ہیں۔" (اردو انسائیکلو پیڈیا، 25)