آغوش کے معنی

آغوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + غوش (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iیہ اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ اردو زبان میں بھی اصلی حالت اور معنی کے ساتھ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء میں آبرو کے |قلمی نسخہ| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["احاطے میں لینا","پرانی فارسی (آگوش)","حلقۂ اثر میں لینا","حلقے میں لینا","مُقیّد کرنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آغوشیں[آ + غو (واؤ مجہول) + شیں (یائے مجہول)]
  • جمع استثنائی : آغوشوں[آ + غو (واؤ مجہول) + شوں (واؤ مجہول)]

آغوش کے معنی

١ - گود، کولی، وہ حلقہ جو دونوں ہاتھ پھیلا کر کسی کو دبوچنے اور سینے سے چمٹانے میں بنتا ہے، وہ حلقہ جو کسی کو اٹھا کر اپنی بغل اور کوکھ سے لگانے اور سینے سے چمٹانے میں بنتا ہے۔

 مجھے آغوش مادر ہیں بھڑکتی آگ کے شعلے نہیں ہے فرش انگاروں کا کم پھولوں کے بستر سے (١٩٢٩ء، مطلع الانوار، برق دہلوی، ٨٠)

٢ - پہلو

 کوچہ محبوب میں جو جو پہنچ کر مر گئے ان کو آغوش پری آغوش مدفن ہو گیا (١٨٨١ء، دیوان ماہ، عنایت علی، ٣٤)

٣ - [ تعمیرات ] چنائی میں دو اینٹوں یا پتھروں کے درمیان حلقہ نما خالی جگہ۔

"اس (بندش) میں کوشش کی جاتی ہے کہ آغوش یا گرفت کی ممکنہ مقدار انتہائی ہو۔" (١٩٤٨ء، رسالہ رڑکی، چنائی، ٤)

آغوش کے مترادف

گود, جھولی

اکوار, بغل, پہلو, جھولی, چمٹانا, چھاتی, دامن, سینہ, قربت, گود, گودی, لپٹانا, لپٹنا, لپیٹ, کنار

آغوش کے جملے اور مرکبات

آغوش کا پالا, آغوش کشادہ, آغوش کشائی, آغوش لحد

آغوش english meaning

embracebosomClasplap

شاعری

  • زینتِ حلقہ آغوش بنو
    دُور بیٹھوگے تو چرچا ہوگا
  • حادثاتِ وقت نے کتنا بدل ڈالا مزاج
    خار کی آغوش میں بھی خندہ زن رہتے ہیں پھول
  • ساحل بھر لرزتا ہے اس موج کی ٹکر سے
    کچھ دن جو تلاطم کی آغوش میں پل جائے
  • نکل کر تم مری آغوش سے اس حال کو پہنچے
    کہیں سے چل دیا دامن کہیں سے آستیں نکلی
  • بھولی باتوں کا تقاضا ہے کہ تا قتل عدو
    رہے آغوش جوانی میں لڑکپن ان کا
  • ہم قد خمیدہ سے آغوش ہوئے سارے
    پر فائدہ تجھ سے تو آغوش وہ خالی ہے
  • مجھے آغوش مادر ہیں بھڑکتی آگ کے شعلے
    نہیںہے فرش انگاروں کا کم پھولوں کے بستر سے
  • کوچہ محبوب میں جو جو پہنچ کر مرگئے
    ان کو آغوش مدفن ہوگیا
  • گود میں غیر کی رہا برسوں
    اب تو آغوش کر مراآباد
  • واری گئی اصغر مجھے برباد کروگے
    کیا قبر کی آغوش کو آباد کروگے

محاورات

  • آغوش آباد ہونا
  • آغوش خالی کرنا
  • آغوش خالی ہونا
  • آغوش سے نکلنا
  • آغوش صبح
  • آغوش قبر میں سونا
  • آغوش گرم کرنا
  • آغوش گوردا ہونا
  • آغوش لبریز ہونا
  • آغوش لحد میں جا سونا۔ سونا یا لیٹنا

Related Words of "آغوش":