آلو بخارا[2] کے معنی

آلو بخارا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + لُو + بُخا + را }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم |آلو| اور فارسی سے ہی اسم |بخارا| کے ساتھ مل کر بنا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "عجائب المخلوقات اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : آلُو بُخارے[آ + لُو + بُخا + رے]
  • جمع ندائی : آلُو بُخارے[آ + لُو + بُخا + رے]
  • جمع غیر ندائی : آلُو بُخاروں[آ + لُو + بُخا + روں (و مجہول)]

آلو بخارا[2] کے معنی

١ - تیز عنابی سیاہی مائل ایک گول کھٹ میٹھا پھل جو پیوندی بیر سے قدرے بڑا ہوتا ہے۔

"آلو بخارا گرمی کے درد سر، تپ صفراوی، قے متلی اور پیاس کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔" (کتاب الادویہ، ١٩٢٩ء، ١٤:٢)

آلو بخارا[2] english meaning

["Bukhara or Persian plum; dried plum; prune; damson"]