آل فاطمہ کے معنی
آل فاطمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + لے + فا + طِمَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |آل| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم |فاطمہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں "سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث )
آل فاطمہ کے معنی
١ - جناب فاطمہ زہرا(بنت رسول)، سادات۔
"حدیثوں کی تدوین بنو امیہ کے زمانے میں ہوئی جنھوں نے پورے نوے برس سندھ سے ایشیائے کوچک اور اندلس تک مساجد جامع میں آل فاطمہ کی توہین کی۔" (سیرۃ النبیۖ، ١٩١١ء، ٦٤:١)