آمد و رفت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word aamad-o-raft meanings and details
آمد و رفت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + مَدو (و مجہول) + رَفْت }
تفصیلات
iفارسی مصدر |آمدن| سے مشتق صیغہ امر |آمد| کے ساتھ اردو |و| بطور حرف عطف لگانے کے بعد فارسی مصدر |رفتن| سے مشتق صیغہ امر |رفت| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
آمد و رفت کے معنی
"آج کل اس محلہ کی ہوا خراب ہو رہی ہے، اس لیے یہ احتیاط کی ہے کہ آمد و رفت میں کمی ہو۔" (گرداب حیات، راشدالخیری، ١٩١٠ء، ٦٠)
"ہمارے ان کے آمد و رفت نہیں ہے۔" (نوراللغات، ١٩٢٤ء، ١٣٩:١)
زاہد کو رسے خم، پیر مغاں دور رہے آمد و رفت سے اندھے کی کنواں دور رہے (دیوان صبا، غنچہ آرزو، ١٨٥٢ء، ١٦٧)
آمد و رفت کے مترادف
آوا جاوی, آنا جانا
آمد و رفت or aamad-o-raft english Translation
["coming and going; ingress and egress","communication","intercourse; passage","way","thoroughfare"]