آنکھ کا نور کے معنی

آنکھ کا نور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آنْکھ (ن مغنونہ) + کا + نُور }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آنکھ| کے ساتھ اردو حرف اضافت |کا| لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم |نور| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٤ء میں سجاد رائے پوری کے "مرثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آنْکھوں کا نُور[آں + کھوں (و مجہول) + کا + نُور]

آنکھ کا نور کے معنی

١ - [ لفظا ] بینائی چشم، (مراداً) بیٹا، نور چشم، محبوب

 بیٹے کو لوگ کہتے ہیں آنکھوں کا نور ہے ہے زندگی کا لطف تو دل کا سرور ہے (کلیات اکبر الہ آبادی، ١٩٢١ء، ٣١٥:١)