آٹا دال کے معنی

آٹا دال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ٹا + دال }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آٹا| کے ساتھ سنسکرت زبان ہی سے ماخوذ اسم |دال| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : آٹے دال[آ + ٹے + دال]

آٹا دال کے معنی

١ - معاش، روزی، قوت لایموت۔

 کیا تونگر کیا غنی کیا پیر اور کیا بانکا سب کے دل کو فکر ہے دن رات آٹے دال کا (کلیات نظیر، ١٨٣٠ء، ٢٣:٢)

٢ - کھانے پینے کا سامان، اشیاء خورد و نوش، اجناس خوردنی۔

 کس کو موسیں، کہاں سے کچھ لاویں دال آٹا جو تم کو پہنچا ویں (کلیات میر، ١٨١٠ء، ١٠٠٢)