آنگن کے معنی

آنگن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آں + گَن }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ اصل لفظ |آنگن| میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ رائج ہے۔ سب سے پہلے غواصی نے "طوطی نامہ" میں استعمال کیا۔, m["صحن (مت)"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آنْگَن[آں + گَن]
  • جمع استثنائی : آنْگَنوں[آں + گَنوں (و مجہول)]

آنگن کے معنی

١ - مکان کی عمارت کے سامنے غیر مسقف گھرا ہوا حصہ جو مکان کا جز ہو، صحن۔

"نوکروں نے میرے صندوق کو اٹھا کر دوسرے صندوقوں کے درمیان آنگن میں رکھ دیا۔" (١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٢٨٨:١)

آنگن english meaning

In closed space adjoining a house; court-yardcourtareaa courtyardA yard

شاعری

  • ترا خیال جسے میں چھپائے پھرتا ہوں
    بکھر گیا مرے آنگن میں چاندنی کی طرح
  • چمکتا رہتا ہے مہتاب اس کے آنگن میں
    شبِ سیاہ اُتر آئے کیسے گھر اس کے
  • چیز کڑوی ہے‘ مگر دھوپ سے بچنے کے لئے
    نیم کا پیڑ بھی آنگن میں لگالیتے ہیں
  • فنا کی راہیں بقا کے رستوں کی ہم سفر ہیں

    ہتھیلیوں پہ جو سَج کے نکلے ہیں
    کیسے سر ہیں!
    ہر ایک آندھی کے راستے میں جو معتبر ہیں
    یہ کیا شجر ہین!

    یہ کیسا نشہ ہے جو لہو میں سرور بن کے اُتر گیا ہے!
    تمام آنکھوں کے آنگنوں میں یہ کیسا موسم ٹھہر گیا ہے!
    وفا کی راہوں میں جلنے والے چراغ روشن رہیں ہمیشہ
    کہ اِن کی لَو سے جمالِ جاں کا ہر ایک منظر سنور گیا ہے

    گھروں کے آنگن ہیں قتل گاہیں‘ تمام وادی ہے ایک مقتل
    چنار شعلوں میں گھر گئے ہیں سُلگ رہا ہے تمام جنگل
    مگر ارادوں کی استقامت میں کوئی لغزش کہیں نہیں ہے
    لہو شہیدوں کا کررہا ہے جوان جذبوں کو اور صیقل

    جو اپنی حُرمت پہ کٹ مرے ہیں
    وہ سَر جہاں میں عظیم تر ہیں
    لہُو سے لکھی گئیں جو سطریں
    وُہی اَمر تھیں‘ وُہی اَمر ہیں
  • بادل اوڑھ کے گزروں گا میں تیرے گھر کے آنگن سے
    قوسِ قزح کے سب رنگوں میں تجھکو بھیگا دیکھوں گا
  • مسافر کو آنگن کو پھولوں سے کیا
    ہوا کی ہتھیلی پہ شبنم کہاں
  • سوچتا ہوں کہ وہ کہاں ہوگا
    کس کے آنگن میں چاندنی ہوگی
  • آنگن میں ننھے ننھے فرشتے لڑیں گے جب
    بھوری شفیق آنکھوں میں میں مسکراؤں گا
  • دسیں سیوک اوس کے چمارے تمام
    کنکر اوس کے آنگن کے تارے تما
  • جب جنماسے کے پیچ گئے کچھ بیٹھے جادالانوں میں
    کچھ آنگن میں کچھ بیٹھک میں کچھ بیٹھے بالا خانوں میں

محاورات

  • چربی چھائی آنکھن میں تو ناچن لاگی آنگن میں
  • چلے نہ جائے آنگن ٹیہرا
  • گھر کا آنگن ہو جانا یا ہونا
  • گھر کا آنگن ہوجانا
  • ناچ ‌نہ ‌جانوں ‌(جانے۔ ‌سکوں ‌یا ‌سکے) ‌آنگن ‌ٹیڑھا
  • ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
  • ناچت ‌آئے ‌نا ‌آنگن ‌بانکڑے۔ ‌راندھن ‌آئے ‌نا ‌اولی ‌لانکڑے ‌
  • کبیر ‌داس ‌کی ‌الٹی ‌بانی ‌آنگن ‌سوکھا ‌گھر ‌میں ‌پانی

Related Words of "آنگن":