فضیلت کے معنی
فضیلت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَضی + لَت }بڑائی، علم، نیکی، بزرگیبرتری، بلندی
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و میہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑھ جانا","جمع فضائل"], ,
فضل فَضِیلَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : فَضِیلتیں[فَضی + لَتیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : فَضائِل[فَضا + اِل]
- جمع غیر ندائی : فَضیلَتوں[فَضی + لَتوں (و مجہول)]
- لڑکا
- لڑکی
فضیلت کے معنی
"محمدۖ جیسا فضیلت والا کوئی نہ پایا۔" (١٩٧٦ء، مقالاتِ کاظمیِ، ٦٣)
"میر انیس کو بلاشبہ مرزا دبیر پر ترجیح و فضیلت حاصل ہے۔" (١٩٦٧ء، میر انیس حیات و شاعری، ١٦٣)
"ہیرو کے ایک عیب یا خطا کا معلوم ہونا اسکی تمام فضیلتوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٩)
"فلسفہ نیکی یا فضیلت کو حاصل کرنے یا مسرت کی عقلی تلاش کا نام ہے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٤١٦)
"سوائے پروفیسر راجو کی شفقت اور انکی فضیلت سے استفادہ کرنے کے مجھے یہاں کچھ حاصل نہیں ہوا۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٢٢)
فضیلت کے مترادف
تفضیل
برتری, بزرگی, بڑائی, ترجیح, تفضیل, تفوق, خوبی, دانش, سبقت, شرف, علم, علمیت, فضل, فَضَلَ, فوقیت, نکوئی, نیکی, وِدّیا, کمال, ہُنر
فضیلت کے جملے اور مرکبات
فضیلت کا وقت, فضیلت مآب, فضیلت مآبی
فضیلت english meaning
excellenceperfectionvirtueknowledgelearning((Plural) فضائل faza||l) Excellence(Plural)فضائل faza|ilExcellencemaster|s degreemaster|s degree [A~فضل]masterypreferenceproficiencysuperiorityFaqeelatFazilat
شاعری
- سر میں بھی ہو یہ لازمی تو نہیں!
جو فضیلت کسی کُلاہ میں ہے! - بے تے کی مولوی نے فضیلت کی لاگ سے
دق ہو کے مدرسہ سے انو خاں نکل گیا - خدا نے دی ہے تجھے اے صنم فضیلت حسن
زیادہ طرہ گیسو سے شملہ کو لٹکا - وہ جب کر چکے ختم تحصیل حکمت
بندھی سر یہ دستارِ علم و فضیلت - رات اک پگڑی ہوئی تھی میکدہ میں رہنِ مے
ذوق وہ تیری ہی دستارِ فضیلت ہو تو ہو - شاعر انقلاب بن بیٹھے
لو فضیلت مآب بن بیٹھے
محاورات
- فضیلت رکھنا
- فضیلت لے جانا