آٹھوں کے معنی

آٹھوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ٹھوں (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |آٹھ| کے ساتھ سنسکرت کے قاعدہ کے تحت |وں| بطور |لاحقۂ حصر| لگانے سے |آٹھوں| بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء میں |ہاشمی| کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آٹھ تک سب","آٹھ کے آٹھ","آٹھوں پہر یعنی چوبیس گھنٹے","ہندی مہینے کی آٹھویں تاریخ خواہ زوالِ ماہ یعنی بدی کی ہو خواہ کمالِ ماہ یعنے سُدی کی","ہولی کا آٹھواں دن"]

آٹھ آٹھوں

اسم

صفت عددی ( جمع ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

آٹھوں کے معنی

["١ - پورے آٹھ، آٹھ کے آٹھ۔"]

[" آٹھوں بہشت ملتے ہیں مولا کے نام سے بیعت کرو حسین علیہ السلام کے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٦٩:٢)"]

["١ - [ ثقافت ] ہندوؤں کا ایک میلا جو ہولی کے آٹھویں دِن لگتا ہے۔"]

["\"اس طرح کا میلا شہر مذکور میں دوسرا نہیں ہوتا، نام اس کا |آٹھوں| ہے۔\" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١٢٢)"]

آٹھوں english meaning

All the eightdependantfollowingsubject

شاعری

  • کرنے لگے ہو آٹھوں پہر کیوں خُدا کو یاد؟
    اُس بُت سے ہوگئی ہے کوئی رسم و راہ کیا؟
  • کرنے لگے ہو آٹھوں پہر کیوں خدا کو یاد؟
    اس بت سے ہوگئی ہے کوئی رسم و راہ کیا؟
  • آٹھوں بہشت ملتے ہیں مولا کے نام سے
    بیعت کرو حسین علیہ السلام سے
  • شیشے شراب کے رہیں آٹھوں پہر کھلے
    ایسا گھرکہ پھر نہ کبھی ابر تر کھلے
  • کتے کو چپ کتی ہوں میں ولے یوں جی میں گھٹ گئی ہوں
    نزیک ہوہاسمی کے مل میں آٹھوں پھار بیٹھوں گی
  • نہ کیوں اس غم میں یاں آٹھوں پھر میں سربزانوہوں
    ترا زانوں ہے واں آرام تسکیہ غیر کافر کا
  • ادا و ناز و حجاب و غمزہ کوشمہ شوخی حیاتغافل
    تمہاری چتون کے آگے آگے یہ کرتے ہیں اہتمام آٹھوں
  • درہم ہو کس طرح سے کوئی اختلاط میں
    برہم رہے ہے آپ کا آٹھوں پہر مزاج
  • جھجک لگاوٹ چمک جھمکڑا ملال غصہ کرم رکاوٹ
    کسی کی باتوں پہ کرتے ہیں یاں کسی کا جی ہی تمام آٹھوں
  • یہ کس کے زرد چہرہ کا اب دھیان بندھ گیا
    میری نظر میں پھرتی ہے آٹھوں پہر بسنت

محاورات

  • آٹھ (یا آٹھوں) پہر سولی پر رہنا
  • آٹھ (یا آٹھوں) گانٹھ کمیت (یا کمید)
  • آٹھوں پہر جان سولی پہ ہے
  • آٹھوں پہر کال کا ڈنکا سر پر بجتا ہے
  • آٹھوں گانٹھ کمیت
  • آٹھوں گانٹھ کھیت

Related Words of "آٹھوں":