آپ کو کے معنی
آپ کو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آپ + کو (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ ضمیر |آپ| کے ساتھ |کو| حرف ربط لگانے سے مرکب |آپ کو| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اپنی ذات کو","اپنی طرف"]
اسم
متعلق فعل
آپ کو کے معنی
١ - خود کو، اپنی ذات کو۔
حال بد میں مرے بتنگ آ کر آپ کو سب میں نیک نام کیا (کلیات میر، ١٨١٠ء، ١٦٠)
٢ - اپنی جگہ، بجائے خود۔
پونچھوں رنجش کا سبب اوسّے تو جھنجھلا کے کہے گر خفا ہوں تو میں ہوں آپ کو جا تجھ کو کیا (دیوان جرأت، ١٨٠٩ء، ٢٧)
٣ - آپ پر، آپ کے حال پر۔
یہ عشق منوں کار نیا رنگ ہے لایا اب آپ کو بھی ہنسنے لگا اپنا پرایا (دیوان، اند، ١٨٣٢ء، ٢٣١:١)
آپ کو english meaning
oneselfto you
شاعری
- پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خُدا کے تئیں
معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا - حق ڈھونڈھنے کا آپ کو آتا نہیں ورنہ
عالم ہے سبھی یار کہاں یار نہ پایا - سبھی سے ان دنوں روٹھا ہوا سالگتا ہوں
میں اپنے آپ کو اب بے وفا سا لگتا ہوں - اب اس کے بعد کوئی بے وفانہ پاؤ گے
میں اپنے آپ کو اتنی بڑی سزادوں گا - جو ہیں نیک آپ کو سمجھتے مجھے بیسواپکارتے ہیں
وہ مگرہیں اصلیت سے کورے، نری باتیں ہی بگھارتے ہیں - فلک سے چل چکی بجلی زمیں پہ آنے کو
بچاؤں آپ کو یا اپنے آشیانے کو - ہر وقت لب گورسے دیتی ہے صدا خاک
سمجھے رہیں آپ آپ کو سلطان و گداخاک - خبر احوال سے میرے ہے حضور آپ کو کیا
میں جو متا ہوں مروں آپ سے دور آپ کو کیا - جو آپ سے گزرا ہے پہنچا ہے وہی تجھ تک
جو آپ کو بھولا ہے اس نے تجھے جانا ہے - سودا تو آپ آپ کو سمجھا کے رہ خموش
منصور کو ہوئی ہے سردار کی ہوس
محاورات
- آپ آپ کو
- آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں
- آپ فضیحت اور کو نصیحت۔ آپ کو فضیحت دوسروں کو نصیحت
- آپ کو آسمان پر کھینچنا
- آپ کو بھول جانا
- آپ کو بھی دیکھ لیا
- آپ کو پانا
- آپ کو جوہر کرنا
- آپ کو خاک میں ملانا
- آپ کو دور جاننا