اٹکا کے معنی

اٹکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَٹ + کا }

تفصیلات

iہندی زبان کے مصدر |اٹکنا| سے حالیہ تمام ہے اور اردو میں بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے۔, m["الجھا ہوا","اٹکا کا","اٹکنا کا","ایک مٹی کا برتن جِس میں جگن ناتھ جی کے مندر واقع پوری میں لوگوں کے لئے کھانا تیار کرتے ہیں","پھنسا ہوا","پھنسا ہُوا","روکا ہُوا","رکا ہُوا","مصدر اٹکانا کا اسمِ مفعول","مصدر اٹکانا کا صیغۂ امر"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : اَٹْکی[اَٹ + کی]
  • واحد غیر ندائی : اَٹْکے[اَٹ + کے]
  • جمع : اَٹْکے[اَٹ + کے]
  • جمع غیر ندائی : اَٹْکوں[اَٹ + کوں (و مجہول)]

اٹکا کے معنی

١ - (لفظاً) اٹکا ہوا۔

٢ - [ جہاز رانی ] زمین پر ٹکا ہوا، خشکی پر چڑھا ہوا، زمین گیر یا زمین گرفتہ جہاز، انگریزی میں aground کہتے ہیں۔ (انگلش اینڈ ہندوستانی ٹیکنیکل ٹرمز، 99)

اٹکا کے مترادف

آشنا, عاشق, مبتلا, مجبور

آشنا, الجھا, اُلجھا, پھنسا, رُکا, عاشق, مبتلا, مجبور, ٹھیرا, یار

اٹکا english meaning

stoppedhindered; detained; entangled; stuck; agrounddetainedhinderedThe pot in which victuals are dressed for the public at the door of the holy temple of JagannathThe pot in which victuals are dressed for the public at the door of the holy temple of JagnnathThe potin which victuals are dressed for the public at the door of the holy temple of Jagannath

شاعری

  • بدن میں اُس کے ہے ہر جائے دلکش
    جہاں اٹکا کسو کا دل بجا تھا!
  • دیکھئے‘ جان نکلتی ہے کہ ارماں دل کا
    زندگی حلق میں اٹکا ہوا اِک موتی ہے
  • دل اٹکا اور روئے ناک میں دم اب میرا ہے
    آپ جو یہ ڈوبا تو ڈوبا اور کو بھی لے ڈوبا ہے
  • جب گل نورس تھی سرماتی رہی
    آنکھیں اٹکا کر اٹک جاتی رہی
  • غم تھا کہ نہ پھر مادر ذی جاہ کو دیکھا
    آنکھوں میں دم اٹکا تو رخ شاہ کو دیکھا
  • میں تھا نزع کے وقت آنکھوں سے دور
    دم آنکھوں میں اٹکا تو ہوگا ضرور
  • شراب پینے کا کیا ذکر یار بے تیرے
    پیا جو پانی بھی ہم نے تو حلق میں اٹکا
  • کانٹا ہے ہر اک جگر میں اٹکا تیرا
    حلقہ ہے ہر اک گوش میں لٹکا تیرا
  • چنچل کا جھٹ چنچل دیکھت کہ یو اٹکا ہے جیو میرا
    تھرکتا دیکھ مچھلی کوں کہ جیو کوڑ یال پانی میں
  • مذہ پر ہے پارہ دل تھنبا ، وہ مثل ہوئی ہےاب اے خدا
    کہ درخت سے جو کبھی گِرا تو وہ اٹکا آن کے جھاڑ میں

محاورات

  • آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا
  • اٹکا (٢) بنیا سودا دے / کرے
  • اٹکا (٢) جھالنا
  • اٹکا بنیا سودا دے
  • بات اٹکا رکھنا
  • جھاڑ سے چھوٹا پہاڑ میں اٹکا
  • چلتی گاڑی میں روڑا اٹکانا
  • سرداری کا ڈنڈا اٹکا ہے
  • سرگ سے اتر ببول میں اٹکا
  • سورگ سے اترا ببول میں اٹکا

Related Words of "اٹکا":