آپ ہی کے معنی
آپ ہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آپ + ہی }
تفصیلات
١ - کسی بات کے حصہ کے لیے مستعمل۔, m["از خود","بے وجہ","خود بخود","خود ہی"]
اسم
متعلق فعل
آپ ہی کے معنی
١ - کسی بات کے حصہ کے لیے مستعمل۔
آپ ہی english meaning
aloneSpontaneouslyto beg for food
شاعری
- کرنا جگر ضرور ہے دل دادگاں کو بھی
وہ بولتا نہیں تو تم آپ ہی سے چھیڑ لو - گردش میں جو کوئی ہو رکھے اس سے کیا اُمید
دن رات آپ ہی چرخ میں ہے آسمان تو - صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا
سُنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم - بس ایک شعلہ جلادوں کسی صداقت کا
زمانہ آپ ہی صدیوں تک ہوا دے گا - ایک عجیب خیال
کسی پرواز کے دوران اگر
اِک نظر ڈالیں جو
کھڑکی سے اُدھر
دُور‘ تاحّدِ نگہ
ایک بے کیف سی یکسانی میں ڈوبے منظر
محوِ افسوس نظر آتے ہیں
کسی انجان سے نشے میں بھٹکتے بادل
اور پھر اُن کے تلے
بحر و بر‘ کوہ و بیابان و دَمن
جیسے مدہوش نظر آتے ہیں
شہر خاموش نظر آتے ہیں
شہر خاموش نطر آتے ہیں لیکن ان میں
سینکڑوں سڑکیں ہزاروں ہی گلی کُوچے ہیں
اور مکاں… ایک دُوجے سے جُڑے
ایسے محتاط کھڑے ہیں جیسے
ہاتھ چھُوٹا تو ابھی‘
گرکے ٹوٹیں گے‘ بکھر جائیں گے
اِس قدر دُور سے کُچھ کہنا ذرا مشکل ہے
اِن مکانوں میں‘ گلی کُوچوں‘ گُزر گاہوں میں
یہ جو کُچھ کیڑے مکوڑے سے نظر آتے ہیں
کہیں اِنساں تو نہیں!
وہی انساں… جو تکبّر کے صنم خانے میں
ناخُدا اور خُدا ‘ آپ ہی بن جاتا ہے
پاؤں اِس طرح سرفرشِ زمیں رکھتا ہے
وُہی خالق ہے ہر اک شے کا‘ وُہی داتا ہے
اِس سے اب کون کہے!
اے سرِخاکِ فنا رینگنے والے کیڑے!
یہ جو مَستی ہے تجھے ہستی کی
اپنی دہشت سے بھری بستی کی
اس بلندی سے کبھی آن کے دیکھے تو کھُلے
کیسی حالت ہے تری پستی کی!
اور پھر اُس کی طرف دیکھ کہ جو
ہے زمانوں کا‘ جہانوں کا خُدا
خالقِ اَرض و سما‘ حّئی و صمد
جس کے دروازے پہ رہتے ہیں کھڑے
مثلِ دربان‘ اَزل اور اَبد
جس کی رفعت کا ٹھکانہ ہے نہ حدّ
اور پھر سوچ اگر
وہ کبھی دیکھے تجھے!!! - اپنی سوچوں سے آپ ہی ڈرتے جائیں
عکس کریں تو کیا نقش بگڑتے جائیں - زمانہ آپ ہی بدلے تو بدلے
کسی کا زور تو چلتا نہیں ہے - آپ ہی بگڑتا تھا، آپ من بھی جاتا تھا
اس گریز پہلو کی یہ عجیب عادت تھی - بند تھا دروازہ بھی اور گھر میں بھی تنہا تھا میں
تُونے کُچھ مُجھ سے کہا یا آپ ہی بولا تھا میں؟ - آپ ہی ظلم کرو آپ ہی شکوہ الٹا
سچ ہے صاحب روش الٹی ہے زمانہ الٹا
محاورات
- آپ آپ ہی ہیں وہ وہی
- آپ ہی آپ باتیں کرنا
- آپ ہی آپ ہیں
- آپ ہی اپنی قبر کھودنا
- آپ ہی بی بی آپ ہی باندی
- آپ ہی مارے آپ ہی چلائے
- آپ ہی ناک (اور) چوٹی گرفتار ہیں
- آپ ہی کا کھاتا ہوں
- آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے
- آپ ہی کی کسر تھی