آپا[2] کے معنی

آپا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + پا }

تفصیلات

iیہ لفظ |سنسکرت| سے اردو میں آیا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٥ء میں حسرت کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

آپا[2] کے معنی

١ - بڑی بہن، جیجی، باجی۔

"دولھا بھائی آخر یہ غضب کیا ہے، آپا کی بے عزتی کا سبب کیا ہے?" (١٩٣١ء، گورکھ دھندا، ٦٤)

٢ - سہیلی یا دوپٹہ بدل بہن۔

"بولی آپا مبارک ہو تمہاری نند ہنسی خوشی اپنی سسرال کو سدھاریں۔" (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشا، ٦٣)

٣ - جان پہچان کی عورت جو عمر میں خود سے بڑی ہو، جس عورت کا احترام مقصود ہو (جیسے استانی، نرس، نن وغیرہ)

"ظاہر میں نوجوان اس نازنین کو کبھی |آپا| کبھی جیجی کہتا تھا اور نازنین اس کو بھیا کہتی تھی۔" (١٩١٣ء، چھلاوہ، ٨٦)

٤ - چھوٹی عمر کی ماں جس کے چہرے پر اولاد والی ہونا نہ پایا جائے۔ (نوراللغات، 63:1)

آپا[2] کے مترادف

آپی, باجی

آپا[2] کے جملے اور مرکبات

آپا اماں, آپا بیگم, آپا جان

آپا[2] english meaning

["An elder sister (a term of respectful compellation for an elder)"]