صاحب فرہنگ کے معنی

صاحب فرہنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صا + حِبے + فَر + ہَنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |صاحب| بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم |فرہنگ| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "کلیاتِ مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

صاحب فرہنگ کے معنی

["١ - ذہین، عقلمند"]

[" عذر کرتا ہوں بڑے صاحبِ فرہنگ ہو تم لو کرو صلح عبث مستعدِ جنگ ہو تم (١٨٦٥ء، ناظم (شعلۂ جوالہ، ١٨:١))"]

["١ - اہلِ دانش، صاحبِ علم؛ لغت کے فن کا ماہر۔"]

[" میرے لغاتِ شعر کے عالم کو مصحفی سمجھیں ہیں وہ جو صاحبِ فرہنگ لوگ ہیں (١٨٢٤ء، مصحفی، کلیات، ٢٨٢:٣)"]