آڑا کے معنی

آڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ڑا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اصل لفظ |آورک| ہے لیکن اردو زبان میں داخل ہو کر |آڑا| مستعمل ہے سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اریب","ترچھا","دھاری دار کپڑا","(مذکر) ایک قسم کا ریشمی کپڑا","ایک قسم کا ریشمی کپڑا","جھکا ہوا","دھاری دار کپڑا","عرض میں","مقیشی تار کا ڈوریا"]

آورک آڑا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : آڑی[آ + ڑی]
  • واحد غیر ندائی : آڑے[آ + ڑے]
  • جمع : آڑے[آ + ڑے]
  • جمع غیر ندائی : آڑوں[آ + ڑوں]

آڑا کے معنی

١ - ٹیڑھا، ترچھا، اریب، سیدھے رخ کے خلاف۔

"پانی کے شوق اور اپنے پیچ میں آپ بل کھا کر سرا ایسا آڑا ہو جاتا ہے کہ نوک سوراخ پر سے سرک جاتی ہے۔" (١٩٠٣ء، مکاشفات آزاد، ٣٣)

٢ - [ مجازا ] جو اصول یا معمول کے خلاف ہو(کام یا بات)، بے تکا، الٹا سیدھا۔

 اپنوں سے بھی چلتا تھا ستمگار جو آڑا شمشیر نے منہ ایک طمانچے میں بگاڑا (١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ (ق)، ١٤)

٣ - مقیشی تار کا ڈور یا جس کے جامے شادی بیاہ میں بنتے ہیں (فرہنگ اثر، 110:2)

 کوئی سیدھی بات صاحب کی نظر آتی نہیں آپ کی پوشاک کو کپڑا بھی آڑا چاہیے (١٨٣١ء، دیوان ناسخ، ١٨٤:٢)

٤ - عرضاً، پٹ، لٹیوان، پٹوا، دائیں سے بائیں کو، طوطا اور کھڑا کے خلاف۔

"یہ تمام افعال ان ریشوں کے ذریعہ انجام پاتے ہیں جو معدہ میں آڑے، لمبے اور چوڑے طور پر مخصوص ترکیب سے واقع ہیں۔" (١٩٣٦ء، ترجمہ شرح اسباب، ٢، ٣٨٢)

آڑا کے مترادف

ترچھا

اریب, اریبواں, اُریبواں, ترچھا, منحرف, منحنی, ٹیڑھا, ڈوریا, کج

آڑا کے جملے اور مرکبات

آڑا چوتالہ, آڑا چوڑا, آڑا سیدھا, آڑا پاجامہ, آڑا ترچھا, آڑا وقت

آڑا english meaning

a kind of clothathwartawrybentcrookedcrossdiagonal ; transversefrilled (trousers)inclineinclined ; bentoblique

شاعری

  • کہیں آڑا چوتالہ اور خمسہ ہو
    فرو دست ذوبحر کو بھی گنو
  • پلولے مون پہ آڑا ہود کرے ہر بات آڑی نت
    رہتیہے آری آڑی اور بھنووں کی تان چپ رس رس
  • بچ نیر کوئی ناآئے کر کوی آگ پھرنا جاے کر
    باڑی سو پلکاں لائے کر سوکا کرے آڑا آڑا
  • سیدھا کروں گی آج رونے کو خوب سا
    آڑا منگانے پر ہوا ترچھا‘ کمال ہے

محاورات

  • آڑا ترچھا ہونا
  • آڑا کھنچ جانا

Related Words of "آڑا":