آکھت کے معنی
آکھت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + کَھت }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |اکشت| ہے اس سے اردو زبان میں |آکھت| ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٦ء میں "کھیت کرم" میں مستعمل ملتا ہے۔
["اکشت "," آکَھت"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : آکَھتیں[آ + کَھتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : آکَھتوں[آ + کَھتوں (واؤ مجہول)]
آکھت کے معنی
١ - وہ اناج جو ہل پیچھے گاؤں کے خدمت گاروں یعنی بیگار کا کام کرنے والوں کو اسامیوں سے ملتا ہے۔
لوہار اور بڑھئی اور نائی دھوبی سب اسامیوں سے فی ہل . ڈھائی ڈھائی سیر اناج . آکھت . پاتے ہیں۔ (١٨٤٦ء، کھیت کرم ١٦)
٢ - [ نام ] نال کٹائی یا ختنہ کرنے کا کام یا اس کی اجرت۔
"میری ہی ماں نے ان کی نال کاٹی تھی اور اسی آکھتا سے میری پرورش ہوئی۔" (١٩٣٠ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ١٥، ٥:٢٣)
آکھت کے مترادف
اجرت, مزدوری
آکھت english meaning
["A portion of the crop per plough paid to the artisans of a village"]