آہ نیم شب کے معنی

آہ نیم شب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ہے + نِیم + شَب }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |آہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی صفت اور اسم پر مشتمل ترکیب |نیم شب| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٢٦ء میں "دیوان گویا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( واحد )

آہ نیم شب کے معنی

١ - وہ فریاد جو (بارگاہ ایزدی میں) آدھی رات کے وقت کی جائے (جو رات کے سناٹے میں رجوع قلب ہونے کی وجہ سے جلد یاب قبول تک پہنچتی ہے)۔

 فلک کے پار ہوئی اپنی آہ نیم شب ہماری آہ سے صیاد ہو گیا نخچیر (دیوان گویا، ١٨٢٦ء، ١١)