آہ و فغاں کے معنی

آہ و فغاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ہو (و مجہول) + فُغاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم |آہ| کے ساتھ |و| حرف عطف لگانے کے بعد فارسی زبان سے اسم |فغاں| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

آہ و فغاں کے معنی

١ - رونا پیٹنا، گریہ زاری، نوحہ و فریاد۔

 اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں (بال جبریل، ١٩٣٥ء، ٨٩)