آہستہ کے معنی

آہستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ہِس + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصلی حالت میں ہی بطور متعلق فعل اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حرکت بطی","دھیمے سے","سنبھل کر","سہج سے","سہل سے","سہولت ہے","ملائمت سے","نرمی سے","ٹھیر کر","ہولے سے"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر ), متعلق فعل

آہستہ کے معنی

["١ - ٹھہر ٹھہر کر چلتا ہوا، دھیما۔"]

[" دیکھ رفتار انقلاب فراق کتنی آہستہ اور کتنی تیز (١٩٥٩ء، گل نغمہ، فراق، ٤٧٣)"]

["١ - دھیمے سے، سہج سے، ٹھہر ٹھہر کر، حرکت بطی کے ساتھ، بتدریج، دھیرے دھیرے۔","٢ - نرمی سے، ملایمت سے، حلم سے، دھیمے لہجے میں۔","٣ - چھپ کر، پوشیدہ، چپکے سے۔","٤ - کاہلی سے، مٹھے پن سے۔"]

[" زلف آہستہ جھٹکیے مرا جی ڈرتا ہے دیکھیے ہاتھ کا جھٹکا نہ کمر تک پہنچے (١٩٠٥ء، داغ (مہذب اللغات، ١٤٣:٢))"," سرھانے میر کے آہستہ بولو ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣٤٩)"," پھر ایک نظر دیکھ کے فرزند نبی کو آہستہ چلے تانہ سکینہ کو خبر ہو (١٩٠٣ء، مرثیہ بزم اکبر آبادی، ١١)","\"نوکر کے انتخاب میں دیانت داری اور اخلاق کی معلومات بہم پہنچانے کے بعد یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ ٹالتا تو نہیں، کام تو آہستہ نہیں کرتا۔\" (١٩٥٢ء، سہ روزہ |مُراد| خیرپور، ٤ اپریل، ٢)"]

آہستہ کے مترادف

آسان, سہل, دھیما, زیر لب

آسان, پوشیدہ, حلیم, دھیرے, دھیما, سست, سہج, سہل, مجہول, ملائم, نرم, ڈھیلا, کاہل

آہستہ کے جملے اور مرکبات

آہستہ قدم, آہستہ آہستہ, آہستہ رائے, آہستہ رو

آہستہ english meaning

cast awayflung awayformedleisurelyslackslowslowlysoftsoftlysoftly ; tenderlytardytenderlythrown

شاعری

  • لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
    آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا!!
  • لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
    آفاق کی اس کارگہِ شیشہ گری کا
  • سرہانے میر کے آہستہ بولو
    ابھی ٹک روتے روتے سوگیا ہے
  • شکیل اس درجہ مایوسی شروعِ عشق میں کیسی
    ابھی تو اور ہونا ہے خراب آہستہ آہستہ
  • گزر کچھ اور بھی آہستہ اے نگارِ وصال
    کہ ایک عمر سے میں تیرے انتظار میں تھا
  • منیر اس ملک پر آسیب کا سایا ہے یا کیا ہے
    کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
  • آہستہ سبز گھاس پہ چاندی سے پاؤں رکھ
    اس ضو سے جل نہ جائے یہ کم خواب دیکھنا
  • جام سے لب تک ہزاروں لغزشیں ہیں‘ خوش نہ ہو
    اب بھی محرومی کا ہے امکاں‘ ذرا آہستہ چل
  • چڑھے گا زہر خوشبو کا اُسے آہستہ آہستہ
    کبھی بھگتے گا وہ خمیازہ پھولوں کے مسلنے کا
  • اُس نے آہستہ سے جب پکارا مجھے
    جھک کے تکنے لگا ہر ستارا مجھے

محاورات

  • زدر ‌یا میکشد صیاد دام آہستہ آہستہ
  • مہ ‌نوشی ‌شود ‌ماہ ‌تمام ‌آہستہ ‌آہستہ

Related Words of "آہستہ":