سندیسا کے معنی

سندیسا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن (ن مغنونہ) + دے + سا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |سندیش| ہے جو پراکرت میں داخل ہوا تو تھوڑے تغیر کے ساتھ |سندیس| استعمال ہونے لگا، اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اور |ا| بطور لاحقہ نسبت بڑھا کر |سندیسا| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]

سندیش سَنْدیسا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : سَنْدیسے[سَن (ن مغنونہ) + دے + سے]
  • جمع : سَنْدیسے[سَن (ن مغنونہ) + دے + سے]

سندیسا کے معنی

١ - پیغام، خبر، اطلاع۔

 سن کے وہ حال مرا غیر فرماتے ہیں آئے ہیں آپ محبت کا سندیسا لے کر (١٨٩٢ء، مہتابِ داغ، ٧٧)

سندیسا کے مترادف

پیام, خبر

سندیسا english meaning

Informationnewstidingsintelligencereport; messagecommissioncommanddirection; embassy; a present(dial.) Message

شاعری

  • تیں ہی میرا لاڑ چلایا کبھوں نہ ہوا اداس
    آپ سندیسا توڑ گسائیں تیری منجھکوں آس
  • گھنٹیوں کی جھنن بھی سانجھ سے
    نہیں لاتی سندیسا آرتس کا
  • تیں ہی میرا لاڑ چلایا کبھوں نے ہوا اداس
    آپ سندیسا توڑ گسائیں تیری منجھکوں آس
  • وہ مرے چاہنے کو کیا جانے
    یہ سندیسا سنا دیا کس نے
  • کوئی کونپل نئی پھوٹی تو یہ جانا میں نے
    دے دیا دہر کو جینے کا سندیسا میں نے

محاورات

  • بالوں ہاتھ چھنالا اور کاگوں ہاتھ سندیسا
  • خالی ہاتھ کیا جاؤں ایک سندیسا لیتا جاؤں
  • گھر ‌سے ‌آئے ‌کوئی ‌سندیسا ‌دے ‌کوئی۔ ‌گھر ‌سے ‌آئے ‌ہیں۔ ‌سندیسا ‌لائے ‌ہیں

Related Words of "سندیسا":