آہو کے معنی
آہو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + ہُو }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی ماخوذ ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٥ء میں صنعتی کے "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(شعر میں) ہرن","بھاگ جانا","خوبصورت آنکھ","عیب یا نُقص","مدد کے واسطے پکارنا","کوئی چیز جِس کا تعاقب کیا جائے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : آہُوَان[آ + ہُواَن]
- جمع غیر ندائی : آہُوؤں[آ + ہُو + اوں (و مجہول)]
آہو کے معنی
رندوں کے لیے ہے جام و سبو، آہو کے لیے سبزے کا نمو قمری کے لیے سرو دل جو، بلبل کے لیے ہے گل رنگیں (١٩١٣ء، نقوش مانی، ٥)
آہو کے مترادف
ہرن, غزال
آسک, آف, آہی, تیبا, رم, سروان, سقم, ظبی, عیب, غزال, فراری, مرگ, معشوق, نقص, ٹھتک, ڈیئر, ہرن
آہو کے جملے اور مرکبات
آہو گیر, آہو نگاہ, آہو چشم, آہوے زرنگار, آہوے چرخ, آہوے چین, آہوے حرم, آہو شکم, آہو قدم, آہو نما, آہوے آفتاب, آہو خانہ
آہو english meaning
Deerantelope; defectvicefaulta deerdeer ; antelopen.m the planet Neptune
شاعری
- میرے دشمن میری جستجو میں ابھی اس کمیں گاہ کو آگ دکھلائیں گے
اب یہ بہتر ہے میں خود ہی آگے بڑھوں،جھاڑیوں میں یہاں ایک آہو ہے - ان دنوں آپ کا علم بھی عجب عالم ہے
شوخ کھایا ہوا جیسے کوئی آہو آئے - چشم آہو کے نہ ہم عاشق نہ مفتوں ہلال
آنکھ بھوں ٹیڑھی نہ کرصورت ہماری دیکھ کر - خدمت میں اوج بچہ آہو کابڑھ گیا
حیدر کے نور عین کی آنکھوں پہ چڑھ گیا - آہو ختن کے سب ترے دیدے سے ڈرتے ہیں
دھوئی دھلائی آنکھ ہے اے یار صاف صاف - انداز کچھ نرالے ہیں ان کے شکار کے
آہو پہ پھیرتے ہیں چھری آنکھ مار کے - آنکھ ان آنکھوں سے چار کرتا ہے
آنکھیں چرنے گئی ہیں آہو کی - آہو شکم پلنگ حشم آسماں مسیر
بڑھنے میں سیل جوش میں طوفاںروش میں تیر - تھکے سبز سبزی میں اس دیک ہرن
بدن کے چمن میں جوں آہو نمن - اومرے گیسووں والے صنم آو آہو چشم
خون سے تیرے ہوئیں مشک کا نانہ جو نکیں
محاورات
- آہو کا کاہلا کردینا
- آہو کا کاہلا ہو جانا یا ہونا
- آہو کا کاہلا ہوجانا
- برات عاشقانہ بر شاخ آہو
- برات عاشقاں بر شاخ آہو
- برات عاشقاں برشاخ آہو