کریانہ کے معنی

کریانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِر + یا + نَہ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |کرانہ| سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "مقالات محمد حسین آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پنساري کا سامان","پَنساری کا پیشہ","پَنساری کی دوکان","چھوٹی تبدیلی"]

کِرانَہ کِرْیانَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کِرْیانے[کِر + یا + نے]
  • جمع : کِرْیانے[کِر + یا + نے]

کریانہ کے معنی

١ - خوردہ فروشی کا سامان، پنساری کی چیزیں، پرچون۔

"ادھر سے کپڑا انگریزی . افیون، کریانہ، چاول، گرم مصالحے، کھانڈ وغیرہ تخمیناً ٣ لاکھ روپے کا مال گیا۔" (١٨٦٥ء، مقالات محمد حسین آزاد، ٨٣:١)

٢ - ریزگاری، چھوٹے سکے۔

"شام کو گھر لوٹتا تو اس کے تہہ بند کے ڈب میں تین چار روپے کا کریانہ ضرور ہوتا۔" (١٩٥٠ء، خالی بوتلیں خالی ڈبے، ٧٥)

٣ - [ طنزا ] چھوٹے بچے۔

 کس قدر فیملی پلاننگ ہے گھر میں بکھرا ہوا ہے کرایانہ (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، (شفیع عقیل)، ٢٧مئی، ٣)

کریانہ کے جملے اور مرکبات

کریانہ مرچنٹ

Related Words of "کریانہ":