اب تک کے معنی
اب تک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَب + تَک }
تفصیلات
١ - گزشتہ زمانے سے کام کے جاری رہنے اور آخری حد معین کرنے کے لیے مستعمل(پہلے سے) اس وقت تک یا ابھی تک۔, m["اب تلک","اب توڑی","ابھی تک","اس گھڑی تک","اس وقت تک","تا ہنوز","تابہ ایندم","گزشتہ زمانے سے کام کے جاری رہنے اور آخری حد معین کرنے کے لیے مستعمل: (پہلے سے) اس وقت تک یا ابھی تک"]
اسم
متعلق فعل
اب تک کے معنی
١ - گزشتہ زمانے سے کام کے جاری رہنے اور آخری حد معین کرنے کے لیے مستعمل(پہلے سے) اس وقت تک یا ابھی تک۔
اب تک english meaning
hithertostillTill nowyet
شاعری
- نکلے ہے میری خاک سے نرگس
یعنی اب تک ہے حسرتِ دیدار - کیونکہ کہئے کہ اثر گویۂ مجنوں کو نہ تھا
گرد نمناک ہے اب تک بھی بیابانوں کی - وحشت تھی ہمیں بھی وہی گھر بار سے اب تک
سر ماریں ہیں اپنے در و دیوار سے اب تک - اب تک دلِ خوش فہم کو ہیں تجھ سے اُمیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لئے آ - کچھ تجھ سے امیدیں تھیں‘ نہ دنیا سے توقع
حیراں ہوں کہ اب تک مری کس آس میں گزری - نگاہِ حُسن سے اب تک وفا ٹپکتی ہے
ستم رسیدہ سہی‘ پیرہن دریدہ سہی - یاد ہے اب تک مجھے وہ بدحواسی کا سماں
تیرے پہلے خط کو گھنٹوں چومتا رہتا تھا میں - اب تک خبر نہ تھی مجھے اجڑے ہوئے گھر کی
تم آئے تو گھر بی سروساماں نظر آیا - گردشِ وقت بھی آگے مجھے لے جا نہ سکی
تم جہاں چھوڑ گئے تھے میں وہیں ہو اب تک - مدتیں ہوئیں‘ اس نے اک نگاہ ڈالی تھی
ارتعاش ہے اب تک سازِ دل کے تاروں میں
محاورات
- اب تک پڑے ہینگ ہگ رہے ہیں
- اب تک خوب پھولی پھولی کھائی تھی
- جواب تک نہ دینا
- چھٹی کے پوتڑے اب تک نہیں دھلے (سوکھے)