ابدالدہر

{ اَبَدُد (ال غیر ملفوظ) + دَہر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ دو الفاظ |ابد| اور دہر سے مرکب ہے۔ |ال| سے دونوں الفاظ کو ملایا گیا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی, متعلق فعل

ابدالدہر کے معنی

["١ - ہستی کی انتہا یا آخری حد، قیامت۔"]

["\"خداوند تعالٰی حضور کو تا ابد الدہر سلامت و باکرامت رکھے۔\" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣٧٧)"]

["١ - رہتی دنیا تک کا، قیامت تک کا، ہمیشگی والا۔"]

[" یہ چشمۂ فیض ابدالدہر عیاں ہے اک اس کی زکواۃ آب حیات دو جہاں ہے (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٥٠:٢)"]

["١ - ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔"]

[" منت آب بقا خضر نمط میں نہ کروں زندگی عشق نے بخشی ابدالدہر مجھے (١٩٢٦ء، عروس الاذکار، نصیرالدین بخش، ١٦٨)"]