ابر بہاری کے معنی
ابر بہاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَب + رے + بَہا + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان ے مرکب توصیفی ہے فارسی میں دو الفاظ |اَبْر| اور |بہاری| کا مخفف ہے۔ |بہاری |بہار| کے ساتھ ی نسبتی لگائی گئی ہے۔, m["رک: ابر بہار"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
ابر بہاری کے معنی
١ - ابر بہار۔
خیمہ زن ابر بہاری زیر چرخ پیر ہے یا دھواں ہے تیری آہوں کا کہ عالم گیر ہے رجوع کریں:اَبْربَہار (١٩١٧ء، نقوش مانی، ٤٥)
ابر بہاری english meaning
spring clouds
شاعری
- بہ گئے عمر ہوئی ابر بہاری کو وے
لہو برسا رہے ہیں دیدۂ خونبار ہنوز - سال میں ابر بہاری تجھ سے اکباری ہے فیض
چشم نم دیدہ سے عاشق کی سدا جاری ہے فیض - جوش پر تھیں صفت ابر بہاری آنکھیں
بہہ گئیں آنسووں کے ساتھ ہماری آنکھیں - خوردۂ گل کو صبا لائی تصدق کے لیے
دے گیا ابر بہاری نذر در بے بہا - مے خوار تو مجھ رند کے دامن سے لگے ہیں
ہے ابر بہاری کہ مرا دامن تر ہے - چاہوں گر ابر بہاری تو سناتا ہے یہ رعد
تیرے گلشن پہ کبھی گندہ بہاری ہوگی