ابر رحمت کے معنی
ابر رحمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَب + رے + رَح + مَت }
تفصیلات
iمرکب اضافی ہے۔ فارسی زبان کے لفظ|ابر| کے ساتھ |رَحْمت| لگایا گیا ہے جوکہ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو سب سے پہلے قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) اللہ تعالیٰ کا بے پایاں کرم","اللہ کی رحمت/رحمت کا بادل","بر وقت برسنے والا بادل","خدا کی مہربانی کا بادل۔ چونکہ پانی کا برسنا لوگوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اس لئے رحمت کا ابر سے استعارہ کیا ہے","خوب برسنے والا بادل جس سے کھیتیاں سرسبز ہو جائیں","زیادہ بادل کی ضرورت","عنایت الٰہی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ابر رحمت کے معنی
ملک میں علم و ہنر وہ اس طرح برسا گئے ابر رحمت جس طرح کھیتی پر برسے ٹوٹ کر (١٩٠٢ء، جذبات نادر، ٢٣٩:١)
"ڈپی کمشنر سیتاپور اپنے اخلاقی اوصاف سے ڈپوٹیشن کے لیے - ابر رحمت تھے۔"
ابر رحمت کے مترادف
رحمت الہی
ابر رحمت english meaning
a dweller of the earthGod|s gracemuch needed cloud
شاعری
- خاکساران محبت کے جہاں مدفن ہیں
ابر رحمت کے عوض خاک برستی ہے وہاں - ابر رحمت کی طرف جا یہ صدا دیتے ہیں
سب تیرے دامن دولت کا پتا دیتے ہیں - جب وو ابر رحمت اس جگ پر ہوا ہے فیض بار
شیعیاں کے نئیں اتھا وہ دن مگر بہبود کا - ابر رحمت کا ہے سایہ کس کی چھتری پر فلک
اُف یہ کس کی خواب گاہ ناز ہے زیر زمیں - ابر رحمت میں توقع پہ تری آیا ہوں
دھو سیاہی سے مرے نامہ اعمال کو خوب