ابر نو بہار کے معنی

ابر نو بہار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَب + رے + نَو (و لین) + بَہار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ |ابر نوبہاری| مرکب توصیفی بنتا ہے۔ |ابر| کے ساتھ |نو| اور |بہار| سے مرکب توصیفی لگایا گیا ہے۔ متغیر لفظ میں اس کے ساتھ |ی| نسبتی لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩٢٤ء کو "فسانۂ عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

ابر نو بہار کے معنی

١ - ربیع کے آغاز کا بادل جو مارچ یا اپریل کے لگ بھگ آتا ہے اور خوب برستا ہے۔ ابر بہار۔

"رات دن مانند ابر نو بہار روتا ہوں۔" (١٩٤٠ء، آغا شاعر، لیلیٰ دمشق، ٢٣)