ابریق کے معنی

ابریق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِب + رِیق }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم جامد ہے، اصلاً فارسی زبان کے لفظ |آبریز| جوکہ دو الفاظ |آب| اور |ریز| سے مرکب ہے، کا معرب ہے۔ اردو میں ١٦٩٣ء کو "وفات نامہ بی بی فاطمہ" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آفتابہ؛ پیالہ","پانچ رطل کے برابر پیمانہ","پانی پینے کا لوٹا","پانی کا ایک ٹونٹی دار اور دستہ دار برتن","پانی کا ٹونٹی والا دستہ دار برتن","تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو سیر کا","چمکدار تلوار","چھا گل","لمبی گردن کا دستے دار لوٹا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اِبْرِیقوں[اِب + ری + قوں (و مجہول)]

ابریق کے معنی

١ - لمبی گردن کا دستے دار لوٹا، آفتابہ، پیالہ، ساغر۔

 لیے ہے طشت زمرد کوئی، کوئی ابریق مؤدبانہ کھڑی ہے ملائکہ کی قطار (١٩٣٥ء، عزیز، صحیفہ ولا، ١٤)

٢ - شیشہ، قرابہ، صراحی وغیرہ

 ہاں چھیڑ بھی رباب کہ گرم ہے اختلاط حسن مہہ دو ہفتہ و ابریق یک منی (١٩٣٢ء، سیف وسبو، ٢٤٩)

٣ - پانچ رطل کے برابر پیمانہ، تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو سیر کا۔ (رسالہ سالوتر، 83:2 ؛ کلید عطاری، 83)

ابریق کے مترادف

آفتابہ, ساغر

آفتابہ, چھاگل, ساغر, شیشہ, صراحی, قرابہ, لوٹا

ابریق english meaning

a vessel or water potwith a spout and a handle; an ewerannoyingeweroppressingspouted waterpotspouted waterpot [A]vexatious

شاعری

  • دشمن ہوا ہے وہ ، کس طور سے بَھڑکا ہوگا
    مثلِ ابریق بھری رزم میں چمکا ہوگا

Related Words of "ابریق":