ابلنا کے معنی

ابلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُو + بَل + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے دو الفاظ کے مرکب |اد ولن| سے ماخوذ اردو لفظ |ابال| کے ساتھ |نا| بطور لاحقۂ مصدر لگا کر فعل متعدی |ابالنا| بنتا ہے جس کا یہ لازم ہے۔ اردو میں ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(١) سطح کے نیچے سے پھوٹ پڑنا","(گرمی سے) اُبسنا","آپے سے باہر ہو جانا","بہتات سے ہونا","جوش کھانا","خمیر اٹھنا","زیادتی پر ہونا","گل جانا","مغرور ہونا","کھولتے پانی وغیرہ میں پکنا"]

اسم

فعل لازم

ابلنا کے معنی

١ - جوش کھانا، کھولنا۔

 کر ہی کیا سکتا تھا آنکھوں کا ذرا سا پانی جب لگی بجھ نہ سکی کھول کے ابلا پانی (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٩١)

٢ - کھولتے پانی وغیرہ میں پکنا، گل جانا۔

"مردوں کی سلامتی کی گھنگھنیاں اب تک نہ ابلیں۔" (١٩٣٢ء بیلے میں میلا، ١٢)

٣ - (گرمی سے) اُبلنا، خمیر اٹھنا۔

 نان بائی کا کیا کروں تقریر بدن ابلے ہے اب بہ مشکل خمیر (١٨٠٩ء، جرآت، مثنوی گرما، ٢٠٢)

٤ - سطح کے نیچے سے پھوٹ پڑنا۔ اندر سے زور کر کے نکل پڑنا۔

"سبزہ اور پھول زمین سے ابلے پڑتے ہیں" (١٩٢٧ء، اردوئے مصفٰی، ٥١)

٥ - امنڈنا، ہجوم کرنا، وفور کرنا، زیادتی کے ساتھ پیدا ہونا۔

 یہ ابلتی عورتیں اس چلچلاتی دھوپ میں سنگ اسود کی چٹانیں آدمی کے روپ میں (١٩٣٦ء، نقش و نگار، ٣٨)

٦ - لبریز ہو کر گرنا، چھلک پڑنا۔

 دل کے چشمے یہ کیوں ابل آئے اشک کیوں دفعۃً نکل آئے (١٩٢٠ء، روح ادب، ٢٧)

٧ - کم ظرفی دکھانا، اترانا، پھٹ پڑنا۔

 دشت وحشت میں جو کم ظرف نہ چلتے پھرتے آبلے تھوڑی سی پی کر نہ ابلتے پھرتے (١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٤١٨:٣)

٨ - [ مجازا ] طیش میں آنا، غصے میں آنا، پیچ و تاب کھانا، آپے سے باہر ہونا۔

"نشے میں شراب کے بلبلا رہا ہے، ابلا ہوا بیٹھا ہے۔" (١٨٩٢ء، طلسم ہوشربا، ٣٢٨:٦)

٩ - بَکنا، جَھکھنا۔

 کیا منہ ہیں جو اخیار لکھیں تو یہ ابل جائیں یا طعن کے الفاظ زبانوں سے نکل جائیں (١٩٢٣ء، فروغ ہستی، ٦٣)

١٠ - (آنکھوں کا) پھولنا، سوجنا، ابھر آنا۔

"بڑی بڑی ابلی ہوئی آنکھیں، لمبا قد، شانوں پر سے ذرا جھکا ہوا۔" (١٩٤٣ء، دِلی کی چند عجیب ہستیاں، ١٥٤)

١١ - مستی، جوش یا جذبے کے اثر میں ہونا، ولولے یا جوش سے بھرا ہونا۔

 پریاں جوش میں آ ابلنے لگیاں سو دیواں کوں سارے کھندلنے لگیاں (١٦٤٥ء، قصہء بے نظیر، ٤٣)

ابلنا english meaning

boilflow overflow over riseriseswellwell up

شاعری

  • نہیں ہیں ترجمانِ غم، یہ آنسو
    یہ پانی اب ابلنا چاہتا ہے

Related Words of "ابلنا":