اتالیقی
{ اَتا + لی + قی }
تفصیلات
iترکی زبان کے لفظ |اتالیق| کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت |ی| بطور لاحقۂ کیفیت استعمال کی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["اَتا "," اَتالِیق "," اَتالِیقی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَتالِیقِیاں[اَتا + لی + قِیاں]
- جمع غیر ندائی : اَتَالِیقِیوں[اَتا + لی + قِیوں (و مجہول)]
اتالیقی کے معنی
١ - تعلیم و تربیت، ادب آموزی، نگرانی
"مرشد زادوں کی اتالیقی . تفویض ہوئی۔" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ٨٨)
٢ - معلمی، استادی کا پیشہ
"ایک نوجوان لڑکی جو خاصی تعلیم یافتہ ہے . اتالیقی قبول کرتی ہے۔" (١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ١، ٣١٧)
مترادف
معلمی
انگلش
["private tuition; education; preceptor ship","tutorship"]