اثری کے معنی

اثری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَثَری }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |اثر| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبت استعمال کی گئی ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٥ء میں "ارض قرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

["اَثَر "," اَثَری"]

اسم

صفت نسبتی

اثری کے معنی

١ - اثر کی طرف منسوب۔

"وہ آلام کو گناتا نہیں بلکہ صرف لفظ |تصویر الم| کہہ کر ایک اثری . طریقے پر ان کے دلوں کی کیفیت پیش کر دیتا ہے۔" (١٩٦٥ء، مقام غالب، ٢٣٠)

٢ - آثار قدیمہ سے متعلق، تاریخی۔

"عرب کے بعض اثری اکتشافات کی بناء پر بعض سبک مغز مصنفین . کہتے ہیں۔" (١٩١٥ء، ارض قرآن، ٥:١)

Related Words of "اثری":