اجلاس کے معنی

اجلاس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِج + لاس }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب |افعال| سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "مختار اشعار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بادشاہ یا امیر کا ایوان حکومت میں درش دینے یا داد رسی کے لیے) دربار","(مشاورت وغیر کے لیے) بیٹھک","اصطلاحی کچہری کرنے بیٹھنا","بہت سے جلسے","تصفیۂ معاملات کے لیے حاکم کے بیٹھنے کی جگہ","جمع جلسے کی","حکمرانی کا عہدہ سنبھالنے کا عمل","سلطنت کے منصب پر ترر","لغوی معنے بیٹھنا","کچہری میں عدالت کے لئے حاکم کا بیٹھنا (فرمانا۔ کرنا کے ساتھ) (جَلَسَ۔ بیٹھنا)"]

جلس اِجْلاس

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

اجلاس کے معنی

١ - جلوس، نشست، بیٹھنا۔

"جب کسی امیر کے پاس جاتے تھے تو دیر تک وہاں اجلاس نہ فرماتے۔" (١٨٦٤ء، تحقیقات چشتی، ١٩)

٢ - سلطنت کے منصب پر تقرر، حکمرانی کا عہدہ سنبھالنے کا عمل۔

"امیر معاویہ نے . دمشق میں تخت سلطنت پر اجلاس کیا۔" (١٩١٤ء، شبلی، ملاقات، ١٥٤:٦)

٣ - (بادشاہ یا امیر کا ایوان حکومت میں درشن دینے یا داد رسی کے لیے) دربار۔

"بادشاہ سلامت تخت سلطنت پر بیٹھے ہوئے اجلاس فرما رہے ہیں۔" (١٨٨٢ء، بوستان تہذیب (ترجمہ)، ٣٢)

٤ - (مشاورت وغیرہ کے لیے) بیٹھک، جلسہ، اجتماع۔

"اسی کانفرنس کے اجلاس میں مسودہ کی بسم اللہ ہوئ۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٦٥)

٥ - کچہری، عدالت، تصفیہ معاملات کے لیے حاکم کے بیٹھنے کی جگہ۔

"میں کتابوں کا پشتارہ بغل میں مار ڈپٹی صاحب کے اجلاس پر پہنچ گیا۔" (١٩٤٤ء، ایک نواب صاحب کی ڈائری، ١١٤)

اجلاس کے مترادف

دربار, جلسہ, کچہری

اجتماع, بیٹھنا, جلسہ, جلوس, دربار, عدالت, مجالس, مجامع, مشاورت, نشست, کچہری

اجلاس کے جملے اور مرکبات

اجلاس واحد, اجلاس کامل, اجلاس منفرد

اجلاس english meaning

The act of sitting of a court of justice; sittingsessions; a courta courta daily performance or taska pensionera stipendiaryanything agreed onCONGRESSConveneMuslims daily worshippensionsalarySessionstipendThe sitting of a court of justice

شاعری

  • وہ شہزادی کہ جس کے موکب اجلاس کے آگے
    ملائک سے سنیں گے اہل محشر نعرہ غضوا

Related Words of "اجلاس":