احتساب کے معنی

احتساب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِح + تِساب (کسرہ ت مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب |افتعال| سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گننا","(تصوف) ٫٫محاسبہ کرنا نفس عارف کا تفصیل تعینات سے یعنی ڈھونڈھنا ان میں حقائق کونیہ و شیون الٰہیہ کو،،","(مجازاً) روک ٹوک","باز پرس","حساب کتاب","دیکھ بھال","روک ٹوک","عیب و صواب کی جانچ پڑتال","ممانعت (بری باتوں سے)"]

حساب اِحْتِساب

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

احتساب کے معنی

١ - حساب کتاب، شمار، گنتی۔

 کدھر ہے ساقی گلرو شراب ناب پلا جو احتساب کا ڈر ہے تو بے حساب پلا (١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ١١:٥)

٢ - عیب و صواب کی جانچ پڑتال، باز پرس، دیکھ بھال، جائزہ، محاسبہ۔

 ہر نفس ڈرتا ہوں اس امت کی بیداری سے میں ہے حقیقت جس کی دین احتساب کائنات (١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢٢٨)

٣ - روک ٹوک، ممانعت (بری باتوں سے)

 میں جانتا ہوں چھلکتا ہوا گناہ ہے یہ تو اس گناہ کو بے احتساب پینے دے (١٩٤٦ء، طیورآوارہ، ١٥١)

٤ - [ تصوف ] "محاسبہ کرنا نفس عارف کا تفصیل تعینات سے یعنی ڈھونڈنا ان میں حقائق کونیہ و شیون الٰہیہ کو۔" (مصباح التعرف لارباب التصوف، 27)

احتساب کے مترادف

محاسبی

آزمائش, پڑتال, تخمینہ, جائزہ, جانچ, حساب, حَسَبَ, شمار, گنتی, محاسبہ, ممانعت, نگرانی

احتساب english meaning

making up accountsreckoningestimating; superintendence of police; superintendence of weights and measures in the markets of a towna ruined or desolate placeAccountabilityaccountibilityadministration of the policecomputingMaking up accounts

شاعری

  • جو منکرات و فواحش سے اجتناب کرے
    کرے نہ رب کریم اس سے احتساب لمم

Related Words of "احتساب":