احسان کے معنی

احسان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِح (کسرہ ا مجہول) + سان }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء، کو قلی قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اچھا سلوک کیے جانے پر) شکریہ","(تصوف) ٫٫نور بصیرت سے حق کا مشاہدہ","اچھا سلوک","اچھے سلوک کا بار (جسے سلوک کرنے والا یا وہ شخص جس کے ساتھ سلوک کیا گیا، محسوس کرے)","صفات کے پردے میں ذات باری تعالیٰ کا دیدار","عمل خیر","مشاہدۂ صفاتیہ جس کو عین الیقین کہتے ہیں،،","ممنونیت کا اعتراف","مہربانی کا برتاو","کسی کے ساتھ نیکی کرنا"]

حسن اِحْسان

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اِحْسانات[اِح + سا + نات]
  • جمع غیر ندائی : اِحْسانوں[اِح + سا + نوں (و مجہول)]

احسان کے معنی

١ - (کسی کے ساتھ) نیکی کا عمل، اچھا سلوک، مہربانی کا برتاؤ۔

"غربا فقرا پر احسان بہت سے کیے۔" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٢٨٩)

٢ - اچھے سلوک کا بار (جسے سلوک کرنے والا یا وہ شخص جس کے ساتھ سلوک کیا گیا، محسوس کرے)۔

"اردو شاعری پر ان کا بڑا احسان ہے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٩٩)

٣ - نیکی، عمل خیر۔

"اس نے پھر دریافت کیا کہ |احسان کس کو کہتے ہیں| ارشاد ہوا کہ خدا کی اس طرح عبادت کرو گویا کہ تم اس کو دیکھ رہے ہو۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٠٤:٢)

٤ - (اچھا سلوک کیے جانے پر) شکریہ، شکر، ممنونیت کا اعتراف۔

 محتاج نہیں قافلہ آواز درا کا سیدھی ہے رہ بت کدہ احسان خدا کا (١٨٦١ء، دیوان ناظم (نواب یوسف علی)، ١)

٥ - [ تصوف ] نور بصیرت سے حق کا مشاہدہ، صفات کے پردے میں ذات باری تعالٰی کا دیدار، مشاہدہ صفائیہ جس کو عین الیقین کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 26)

احسان کے مترادف

نیکی

اپکار, امتنان, بر, بلائی, بھلائی, حَسَنَ, خوبی, شفقت, شکر, عنایت, مہربانی, نکوٹی, نیک, نیکی, واشات, واشار, کام, کرپا, کرم

احسان کے جملے اور مرکبات

احسان شناس, احسان فراموش, احسان مند

احسان english meaning

doing that which is good; beneficencebenefactionbenevolent actionbenefitfavourkindnessgood officesobligation conferredBeneficencefavour ; kindnessgood officeobligation

شاعری

  • چھوٹوں کہیں ایذا سے ‘ لگا ایک ہی جلاّد
    تا حشر مرے سر پہ یہ احسان رہے گا
  • میر جو اُن نے مُنہ کو ادھر کر ہم سے کوئی بات کہی
    لطف کیا احسان کیا انعام کیا اکرام کیا
  • گالی جھڑکی خشم و خشونت یہ تو سردست اکثر ہیں
    لطف گیا احسان گیا انعام گیا اکرام گیا
  • وہ گل کسی بہار کا احسان کیوں اٹھائے
    جس کو ملی ہو زخمِ جگر کی شگفتگی
  • اے غمِ عشق، مِری آنکھ کو پتّھر کردے
    ہیں مِرے سر پہ ترے اور بھی احسان بہت
  • یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیں
    اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے
  • دینے والے کا کب احسان گدا لیتے ہیں
    آبرو بچ کے ٹکڑا فقرا لیتے ہیں
  • دیکھ کر شاہ کرم گستر کی بے حد بخششیں
    کھل گیا حاتم کے احسان و سخاوت کا بھرم
  • تیری تیغ کے لاکھ احسان قاتل
    بھگت جائیں گر ناتواں اول اول
  • لطف خداے پاک کی تصویر کھنچ گئی
    پھرنے لگے جب آنکھ میں احسان مصطفیٰ

محاورات

  • (احسان) کا چھپر سر پر رکھنا
  • احسان جتا جتا کر مارنا
  • احسان جتانا
  • احسان رکھنا
  • احسان گردن پر سے اتارنا
  • احسان گردن پر سے اترنا
  • احسان لیجئے جہان کا نہ لیجئے شاہجہان کا
  • احسان لیجیے جہان کا نہ لیجیے شاہجہان کا
  • احسان لینا
  • احسان کا چھپر رکھنا

Related Words of "احسان":