احمق کے معنی

احمق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَح + مَق }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔", m["ان سمجھ","بے عقل","جاہل مطلق","جس میں بات کو سمجھنے کی صلاحیت کم ہو یا نہ ہو","سادہ لوح","ناسمجھ (مرد یا عورت)","نہایت بیوقوف","نہایت بے وقوف","کلمۂ زجرو توبیخ"]

حمق اَحْمَق

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع ندائی : اَحْمَقو[اَح + مَقو (واؤ مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : اَحْمَقوں[اَح + مَقوں (واؤ مجہول)]

احمق کے معنی

١ - جس میں بات کو سمجھنے کی صلاحیت کم ہو یا نہ ہو، بیوقوف، ناسمجھ۔ (مرد یا عورت)۔

"اگر میں اس لفظ کو ان معنوں میں استعمال کروں جن میں وہ عام طور پر استعمال نہیں ہوتا تو میں یقیناً احمق ہوں گا۔" (١٩٦٣ء، اصول اخلاقیات (ترجمہ)، ٣٩)

٢ - کلمہ زجرو توبیخ، مترادف : جاہل، الو، گدھا، پاگل، نالائق وغیرہ

 ترا ہی منہ پھوڑنے کو احمق ملا دیا تجھ میں کھوٹ ہم نے غرور تیرا ہی توڑنے کو چلائے کاغذ کے نوٹ ہم نے (١٩١٠ء، جذبات نادر، ٢٢٥:٢)

احمق کے مترادف

ابلہ, اجہل, جاہل, گنوار, ڈھور, باولا, بچھڑا, مورکھ, بدھو

اُلُّو, بدھو, بوبک, بیوقوف, حَمَقَ, گاؤدی, گدھا, مودُھو, مورکھ, مُورکھ, نادان, نافہم, کودن

احمق کے جملے اور مرکبات

احمق پن

احمق english meaning

a foot man a foot soldierblockheadduncefoolfoolishidiotstupidVery foolish

شاعری

  • تین پانچ آٹھ بتاؤ یہ کسی احمق سے
    چال چوسرکی میں کب تم سے ہوں ہاری مرزا
  • بیچ میں موذی کے مت آاک ذرا بچ کھیل تو
    آشنائی پر نہ جاے مرد احمق سانپ کی
  • قسمت اس بت سے جا لڑی اپنی
    دیکھو احمق خدا سے لڑتی ہے
  • آگے شیروں کے نہ بک او سگ اہلق خاموش
    بہ زبان و خوف و ابلہ و احمق خاموش
  • اسی سے واعظ احمق کو پست فطرت جان
    ہوا ہے چڑھ کے یہ منبر پہ خواہ مخواہ بلند
  • مونڈھے پر بیٹھوں کسی کی احمق بنوں میں کیوں
    وہ دل نہیں ہے اب جو کروں یار کی تلاش
  • نکلے دنیا سے کہاں احمق اٹھا کر بارِ حرص
    یہ گدھا تو رہ گیا دلدل میں پھنس کے بوجھ سے

محاورات

  • احمق بنانا
  • احمق سے پڑی بات کاڑھو اینٹا توڑو دانت
  • احمق کتا ہرنا کھیدے
  • بن آئے پر احمق بھی دانا ہوتا ہے
  • بن بلائی احمق لے دوڑی صحنک
  • تاکہ احمق باقی است اندر جہاں۔ مرد عاقل کے شود محتاج نان
  • چو ‌احمق ‌در ‌جہاں ‌باقی ‌ست ‌مفلس ‌کس ‌نمی ‌ماند
  • شکاری ‌شکار ‌کریں ‌احمق ‌ساتھ ‌پھریں۔ ‌شکاری ‌شکار ‌کھیلیں ‌چوتیا ‌ساتھ ‌پھریں
  • صدرہ پڑھ کر بھی احمق رہے
  • قضا کے آگے حکیم احمق

Related Words of "احمق":