اختتامیہ کے معنی
اختتامیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِخ + تِتا + مِیَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ |اِختِتامی| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے اختتامیہ بنا۔ اردو میں ١٩٦٤ء کو "زبان کا مطالعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ختم "," اِخْتِتامی "," اِخْتِتامِیَہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اِخْتِتامِیے[اِخ + تِتا + مِیے]
- جمع غیر ندائی : اِخْتِتامِیوں[اِخ + تِتا + مِیوں (و مجہول)]
اختتامیہ کے معنی
١ - اختتام سے منسوب : آخری، موضوع بحث سے متعلق وہ کلمات جو کسی تقریر یا تحریر وغیرہ کے خاتمے میں ہوں، جیسے : اختتامیہ تقریر، کتاب کا اختتامیہ۔
رجوع کریں:
٢ - وہ لاحقہ جو کسی نحوی رشتے کا مظہر ہو۔
"وہ اختتامیے جو آج افعال کے اجزاے لا ینحل ہیں اصلاً مستقل لفظ تھے۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ٥٣)