ادا[2] کے معنی

ادا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَدا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔ عربی میں اصل تلفظ |اداء| ہے۔ اردو میں |ء| کی آواز نہ آنے کی وجہ سے محذوف ہے۔

["ادی "," اَدا"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر، مؤنث - واحد )

ادا[2] کے معنی

١ - (کسی امر کی) انجام دہی، تکمیل۔

"اکثر امور کی ادا اس کے ذریعے سے ممکن نہیں ہے۔" (١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ١٥٦:١)

٢ - (قرض وغیرہ کی) بے باقی، چکنا۔

"اس رقم کو قرضے کی ادا میں خرچ میں ڈال لیجیے۔" (١٨٦٩ء، مسافران لندن، ١٩٩)

٣ - (کسی مضمون یا خیال وغیرہ کا) بیان یا اظہار؛ بیان یا اظہار کا اسلوب۔

"مبتلا کے اوائل عمر کا کلام، غالب ہے کہ حسن ادا . سے خالی نہ ہو۔" (١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٦)

٤ - [ فقر ] عبادات کی مقرر وقت پر انجام دہی؛ وہ عبادت جو مقرر وقت پر انجام دی جائے۔

"عصر و مغرب کی قضا اور عشاء کی ادا ریواڑی میں پڑھی۔" (١٩٣٧ء، واقعاتِ اظفری، ٣٩)

ادا[2] کے جملے اور مرکبات

ادا کنندہ

ادا[2] english meaning

["the act of bringing to completion; completion","perfection; performance; fulfilment; accomplishment; acquaintance; payment or discharge (of deist)"]