طائر روح کے معنی
طائر روح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طا + اِرے + رُوح }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |طائر| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |روح| ملنے سے مرکب |طائِر روح| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء کو "فسانۂ عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
طائر روح کے معنی
١ - روح جس میں طیران پایا جائے۔
"ضرور کسی نہ کسی دن طائر روح قفس عنصری سے نکل کر اوج فلک پر پرواز کرے گی۔" (١٩٢٤ء، انشاے بشیر، ٢٦٣)