ادعائی کے معنی

ادعائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِد + دِعا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق ہے۔ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقہ نسبت لگائی گئی ہے ١٨٧٧ء کو "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ادعا کی طرف منسوب اور اس سے متعلق: خیالی، مفروضہ، واقعی کی ضد"]

دعو اِدِّعا اِدِّعائی

اسم

صفت نسبتی

ادعائی کے معنی

١ - ادعا کی طرف منسوب اور اس سے متعلق : خیالی مفروضہ، واقعی کی ضد۔

"یہ ترجمے اسی قسم کے ادعائی مضامین اور بلا دلیل دعووں سے بھرے ہوئے ہیں۔" (١٩١٦ء، مقالات شروانی، ١٨٦)

٢ - مدعی، دعویدار۔

"یہ تمام موضوع مشکلات سے بھرا ہوا ہے اور اس مسئلے سے متعلق کوئی شخص ادعائی نہیں ہو سکتا۔" (١٩٣٨ء، مدرسہ میں پس افتادگی (ترجمہ)، ٥٦)

Related Words of "ادعائی":