ادھار کے معنی
ادھار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُ۔ دھار }{ اَدھار }{ اُدھار }
تفصیلات
١ - خوراک۔ طعام۔ کھانا, ١ - قرض ۔ نقد کی ضِد, ١ - ناشتا، غذا؛ محض پیٹ کا کچھ بھرنا۔, iسنسکرت زبان سے اسم جامد ہے، سنسکرت میں |اُدّھار| مستعمل ہے لیکن اردو میں بلاتشدد مستعمل ہے۔ سب سے پہلے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) آئندہ حاصل (یا وصول) ہونے والی چیز یا عمل","آئندہ ادائی کے وعدے پر لین دین","آئندہ ہونے یا کیا جانے والا حساب کتاب","اتنی غذا جِس سے بھوک جاتی رہے لیکن سیری نہ ہو","عارضی طور پر","غذا؛ محض پیٹ کا کچھ بھرنا","قرض وام","مانگے کا","ناشتے کے طور پر کچھ کھانا","وہ شے خصوصاً رقم جو وصول طلب اور واجب الادا ہو"]
اسم
اسم ( مذکر ), اسم نکرہ, صفت ذاتی, اسم مجرد ( مذکر - واحد )
ادھار کے معنی
[" وہ چھینتا نہیں ہے کبھی دے کے ایک بار شایاں اسے نہیں ہے کہ بندوں کو دے ادھار (١٨٨٨ء، مجموعہ نظم بے نظیر، ١٧٣)"]
["\"میں نے ادھار کا کام ہی نہیں رکھا۔\" (١٨٧٤ء، مجالس النساء، ٧٩:١)"," صرف ساقی کا قرض دار ہوں میں اور مجھ پر ادھار کس کا ہے (١٩٠٣ء، سفینہ نوح، ١٨٨)"," ساقی ہے مغنی ہے چمن ہے مے ہے اس نقد پہ سو ادھار قربان کر دے (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٦٢)"]
ادھار english meaning
advanceborrowedborrowed ADV. on creditcreditcredit ADJ.debitdebtimpressionlentloanloaned out ; advancedon creditpenetration
شاعری
- اب عمر کی نقدی ختم ہوئی
اب ہم کو ادھار کی حاجت ہے - رہے ملک تیرا سدا برقرار
کسی کو نہیں باج تیرا ادھار - یہ لطف بادہ فروشاں ہے فاقہ مستی میں
کئی برس سے بربر ادھار آتی ہے - ایس عدل کے بل تے ووجگ ادھار
رکھیا باگ بکری ملا ایک ٹھار - یاں تک کہ اپنی چٹھی کے لکھنے کے واسطے
کاغذ کا مانگتے ہیں ہر اک سے ادھار بند - ادھار سا تو کھن کا‘ جیون توں تر بہوں کا
جم یار ذوالمنن کا‘ لینہار یا علی توں
محاورات
- آپ کے منہ کا اگال‘ ہمارے پیٹ کا ادھار
- آگ کھائے منہ جلے ادھار کھائے پیٹ
- آگ کھائے منہ نہ جلے، ادھار کھائے پیٹ جلے
- ادھار بڑی ہتیا ہے
- ادھار دیا گاہک گیا۔ صدقہ دیا رد بلا
- ادھار دیا گاہک کھویا
- ادھار دیجئے دشمن کیجیے
- ادھار دیجئے‘ دشمن کیجئے
- ادھار دیجے دشمن کیجے
- ادھار دینا غم میں پڑنا ہے