ارتباط کے معنی

ارتباط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِر + تِباط }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "پندنامہ لقمان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے تکلفی","تعلق خاطر","خلا ملا","دو چیزوں میں باہمی: رابطہ، نسبت، لگاؤ","ربط ضبط","ربط و ضبط","محبت (ہونا۔ رکھنا کے ساتھ) (رَبَطَ۔ باندھنا)","محبت و مودت (جو عقیدت مندی کی بنا پر ہو)","میل جول","میل ملاپ"]

ربط رَبْط اِرْتِباط

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

ارتباط کے معنی

١ - ربط ضبط، میل ملاپ، خلا ملا، دوستی۔

"دونوں پرانے ملاقاتیوں کی طرح ارتباط سے ملے۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٢٦٩:٣)

٢ - تعلق خاطر، محبت و مودت (جو عقیدت مندی کی بنا پر ہو)۔

"جو روحانی ارتباط مجھ کو اس سردار دوجہاں سے ہے . اس ظاہری ارتباط سے معزز ہو جائے۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ١٨١:٢)

٣ - (دو چیزوں میں باہمی) رابطہ، نسبت، لگاؤ۔

 ظاہر ہے حسن و عشق کا آپس میں ارتباط میرا تن نزار جو اب اس کمر کا ہے

٤ - (دو چیزوں میں باہمی) تناسب۔

"کوشش کی گئی ہے کہ جو اعداد و شمار فراہم ہو سکے ہیں ان کی بنیاد پر منصوبے میں داخلی طور پر ارتباط قائم رکھا جائے۔" (١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ٦١)

ارتباط کے مترادف

اخلاص

آشنائی, اتحاد, تعلق, تناسب, جوڑ, دوستی, سمبندھ, قربت, محبت, وابستگی, واسطہ

ارتباط english meaning

connexionaffinityfamiliarityintimacyclose friendshipaffinity [‌ربط]affinity [A ~ ربط]Alliancefriendshipinter courseIntercommunionintercourse

Related Words of "ارتباط":