ارجمند کے معنی

ارجمند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَرْج + مَنْد }عزت والا، معزز

تفصیلات

iفارسی زبان سے مشتق ہے۔ اوستائی زبان میں |اَرِج| اور پہلوی میں |اَرْج| بمعنی قیمت استعمال ہوتا ہے۔ |مند| فارسی زبان سے لاحقہ ہے۔ اردو میں ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(لفظاً) قدر و قیمت والا","(مجازاً) اس سے ملتے جلتے متعدد مترادفات کے مفہوم میں مستعمل، مثلاً باوقار","با مراد","بلند مرتبہ","بلندی پر فائز","بہرہ مند","ذی مرتبہ","عالی مرتبہ","قدر و قیمت والا"],

اَرْج اَرْجْمَنْد

اسم

صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

ارجمند کے معنی

١ - (لفظاً) قدر و قیمت والا، (مجازاً) اس سے ملتے جلتے متعدد مترادفات کے مفہوم میں مستعمل، مثلاً : باوقار، عالی مرتبہ۔

 ازسر نو کیا گیا دودہ عالم ارجمند اٹھ گئی قید خون و رنگ مٹ گئے فرق نسل و ذات کے (١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٢٨)

٢ - دانا، عقلمند۔

 غرض ہے وزیر جہاں ارجمند رئیس کلاں کار عالم پسند (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٠٩٥)

٣ - دلپسند، محبوب، پسندیدہ۔

"یہ ہمارے استاد کے فرزند ارجمند ہیں۔" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشید، ٢٩٦:٣)

٤ - کامیاب، بامراد، بہرہ مند۔

"جس نے کہ علم محنت بلند کیا آخر تاج دولت سے ارجمند ہوا۔" (١٨٣٥ء، بستان حکمت، ٤٨)

٥ - نیک بخت، خوش قسمت۔

 ارجمندان جہاں سے ارجمند واہ بخت دوستدار حسن دوست (١٩٣٦ء، معارف جمیل، ٥)

٦ - بلندی پر فائز، بلند۔

 کن چڑ سکے یو یلند ایواں یو چرخ، یو ارجمند کیوں (١٧٠٠ء، من لگن، ٧٧)

ارجمند آراء، ارجمند، ارجمند بتول، ارجمند پروین

ارجمند کے مترادف

قیمتی

آسودہ, بلند, پسندیدہ, پیارا, خوشحال, دانا, دلپسند, ذیشان, عالم, عزیز, عقلمند, فاضل, قیمتی, گراں, محبوب, معشوق, نادر, کامیاب

ارجمند english meaning

a female childa little girla tuft of hair between the lower lip and the chinbelovedfortunatehappyhonourablenobleworthyArjumaud

شاعری

  • اللہ رے چھوٹ روے شہ ارجمند کی
    ذرے جو چمکے آنکھ ستاروں نے بند کی
  • جھیلوں میں ہیں درند درختوں پہ ہیں پرند
    ہے دھوپ میں رسول کا فرزند ارجمند
  • یہ شہزادہ رکھتا ہے بخت بلند
    ہے خیلے قوی طالع و ارجمند
  • وہ دیے لا کر اسے یک گو سفند
    وہ پڑھا افسوں کچھ اے ارجمند
  • جھیلوںمیں ہیں درند درختوں پہ ہیں پرند
    ہے دھوپ میں رسول کا فرزند ارجمند

محاورات

  • مشکوئے معلٰے میں فرزند ارجمند (اقبالمند) پیدا ہونا

Related Words of "ارجمند":