ارجمندی کے معنی
ارجمندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَرْج + مَن + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مشتق ہے۔ |ارجمند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٨ء کو سوز کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
["اَرْج "," اَرْجْمَنْد "," اَرْجْمَنْدی"]
اسم
اسم کیفیت
اقسام اسم
- جمع : اَرْجْمَنْدِیاں[اَرْج + مَن + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : اَرْجْمَنْدِیوں[اَرْج + مَن + دِیوں (و مجہول)]
ارجمندی کے معنی
١ - قدروقیمت، وقار، مرتبہ۔
مائل ہو جا سوئے بلندی حاصل کر اوج ارجمندی (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ٥٩)