ارشاد کے معنی
ارشاد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِر + شاد }نیک ہدایت، حکم
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگیا","(مجازاً) نصیحت","اصطلاحی حکم","بیان کرنے یا فرمانے کا عمل","سمجھانا بجھانا","لغوی معنی ہدایت","وعظ و پند","کہنا (کرنا، ہونا کے ساتھ)","کہی ہوئی بات"],
رشد اِرْشاد
اسم
اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکی
ارشاد کے معنی
"مسلمانوں نے تعلیم کے متعلق حضور اکرمۖ کے ارشاد کو ہمیشہ سر آنکھوں پر رکھا۔" (١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٤٨)
دعوت اور ارشاد سے توڑیں طلسم ارتداد فتنہ شدھی کا جو اٹھا ہے اسے چلتا کریں (١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٤٧٣)
آبرو کس کو ہے دوبھر جو کرے ان سے کلام گالیاں بھی وہ دیا کرتے ہیں ارشاد کے بعد (١٨٥٤ء، دیوان اسیر، گلستان سخن، ١٢٦)
"میں نے عرض کی کہ جناب والا کا ارشاد بالکل صحیح ہے۔" (١٩٤٤ء، ایک نواب صاحب کی ڈائری، ٢٢)
کچھ تو کیا ہے اس نے ارشاد اس طرح کا جو اس کے غم میں ہے دل ناشاد اس طرح کا (١٨٠٩ء، کلیات جرات، ١٣٤)
ارشاد کے مترادف
حکم, فرمان
آگیا, آگیَا, امر, پسند, حکم, خواہش, خوشی, رہنمائی, فرمائش, فرمان, قول, مرضی, نصیحت, ہدایت
ارشاد english meaning
directioninstruction; ordercommandbidding; willpleasureGuidanceOrder ; behest ; commandShowing the path of righteousnessSomething saidWordsIrshad
شاعری
- پر مروت کہاں کی ہے اے میر
تو ہی مجھ دل جلے کو کر ارشاد - یوں آنکھ ان کی کرکے اشارہ پلٹ گئی
گویا کہ لب سے ہوکے کچھ ارشاد رہ گیا - دن اگر روزہ رکھیں گے مے پئیں گے رات کو
ہم نہ باہر ہوں گے اے پیر مغاں ارشاد سے - جو ہوامسلک ارشاد سے تیرے برگشت
خاک اڑاتا ہے بگولے کی طرح دشت بدشت - حدیث فاطمہ کے حق میں بضعة منی
ہوئی زبان محمد سے بارہا ارشاد - ہوگیا ارشاد ، بلغ ، پر عمل اے مومنو
شاد پیغمبر ہوا خوش خالق اکبر ہوا - جو کہے کوئی میں ہی جاتا ہوں سن کر وہ بھی
پیر میخانہ کا مجھ سے یہی ارشاد بھی ہے
محاورات
- ارشاد بجا لانا
- ارشاد فرمانا یا کرنا
- ارشاد قبول ہونا