ارمان کے معنی

ارمان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَر + مان }خواہش، تمنا

تفصیلات

iترکی زبان سے اسم جامد ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ فارسی سے اردو میں آیا۔ اردو میں ١٨٧١ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(محرومی وغیرہ پر) افسوس"],

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : اَرْمان[اَر + مان]
  • جمع غیر ندائی : اَرْمانوں[اَر + ما + نوں (و مجہول)]
  • لڑکی

ارمان کے معنی

١ - آرزو، تمنا، خواہش۔

 کس جلوے کا یہ دھیان ہے کس نور کا ارمان ہے (١٩٢٨ء، سلیم، افکار سلیم، ٥٧)

٢ - چاو، لاڈ، پیار۔

"لوگوں سے اولاد کی ایک بڑی ظالمانہ حق تلفی یہ ہوتی ہے کہ مارے ارمان کے چھوٹی سی عمر میں ان کی شادی کر دیتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٨٧:٢)

٣ - (محرومی وغیرہ پر) افسوس، تاسف۔

"سسرال کو چھوڑنا پڑا، میکے سے رشتہ جوڑنا پڑا . رنگ زرد زرد، کلیجے میں درد . خیال کہیں دھیان کہیں، اپنے دالان میں کھڑی، کسی ارمان میں کھڑی۔" (١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ٤)

ارمان تسکین، ارمان جبیں، ارمان شیریں

ارمان کے مترادف

حسرت, شوقینی

آرزو, آشا, افسوس, امید, پچھتاوا, پشیمانی, پیار, تاسف, تمنا, چاو, حسرت, حوصلہ, خواہش, دریغ, رغبت, شوق, غم, لاڈ, مراد, مقصد

ارمان english meaning

wishdesireinclination; longing; eagerness; hope; regretgriefsorrow; vexationcontritionremorse; anguish of repentancebentDesirelongingregretsolicitudeto alterto assume another formto be transferredto changeto exchangeto shiftto varyyearningArman

شاعری

  • آنکھوں میں باز دید کا ارمان رہ گیا
    کیا چاند تھا کہ ہالۂ حرمان رہ گیا
  • سوت کی بھتی نہ کھائی بانج دنیا سے چلی
    دل میں میرے رہ گئے افسوس یہ ارمان دو
  • میرے نوشاة تری جرات و ہمت کے نثار
    میرے ارمان بھرے میں تری صورت کے نثار
  • کوئی ارمان دل میں اب باقی نہیں
    سر پہ دنیا کے پتھر ڈھو چکے
  • ارمان تعزیت کے کبھی کم نہ ہوئیں گے
    وہ حشر تک حسین کے ماتم میں روئیں گے
  • کاش نکلے آپ کا ارمان عیش بے خلش
    اور مرے سینے سے نکلے خار غم یعنی یہ دم
  • اب کون ہے غربت میں مرا تھامنے والا
    دل کا کوئی ارمان بھی تم سے نہ نکالا
  • ہوئیں طے پیس برسیں یوں خوشی میں
    رہا ارمان کچھ باقی نہ جی میں
  • مآل کار اظہار تمنا کیا گزارش ہو
    طبیعت طنز کرتی ہے کہ اور ارمان پیدا کر
  • گل فروشوں کی دکاں تک جا کے بلبل مر گئی
    یوں نکالا اوس نے فصل گل میں ارمان بہار

محاورات

  • ارمان پورا (یا پورے) کرنا
  • ارمان پورا ہونا
  • ارمان جاتا رہنا
  • ارمان جانا یا رہنا
  • ارمان جی کا جی میں رہنا
  • ارمان خاک میں ملنا
  • ارمان رہ جانا
  • ارمان رہ جانا یا رہنا
  • ارمان لے جانا
  • ارمان میں رہنا

Related Words of "ارمان":